Bharat Express DD Free Dish

All Party Meeting on Pahalgam: سی سی ایس اجلاس کے بعد بلائی جا سکتی ہے آل پارٹی میٹنگ، بدلے کی کارروائی سے متعلق دی جا سکتی ہے جانکاری

اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائے کرے اور اس اس معاملے پر ایک آل پارٹی میٹنگ کا بھی انعقاد کرے۔

فائل فوٹو

وزیر اعظم مودی آج شام چھ بجے سی سی ایس کا اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں پہلگام حملے کی جوابی کارروائی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سی سی ایس کے اجلاس کے بعد حکومت ایک کل جماعتی اجلاس (آل پارٹی میٹنگ) بھی طلب کر سکتی ہے، جس میں سی سی ایس میں لیے گئے فیصلوں اور حکومت کے منصوبوں پر تمام پارٹیوں کو بریف کیا جائے گا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائے کرے اور اس اس معاملے پر ایک آل پارٹی میٹنگ کا بھی انعقاد کرے۔

اہم وزرا ہوں گے سی سی ایس میں شامل

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد آج شام 6 بجے دہلی میں سی سی ایس کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے علاوہ امت شاہ سی سی ایس کو بھی بریف کریں گے۔ وزیر داخلہ کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ جے شنکر، این ایس اے اجیت ڈوول اور پی ایم او کے پرنسپل سکریٹری میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ سی سی ایس کی رکن وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن رات 10 بجے کے قریب دہلی پہنچیں گی، اس لیے اس میٹنگ میں ان کی شرکت کی غیر متوقع ہے۔

 ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا: راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کو انجام دیا، جس میں ہم نے کئی معصوم جانیں گنوا دیں۔ اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا، ’’ہم نے پہلگام میں بزدلانہ کارروائی میں کئی معصوم جانیں گنوائیں، ہم بہت افسردہ ہیں۔ میں ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کو دہرانا چاہتا ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ہر ضروری اقدام کرے گی۔ ہم نہ صرف اس فعل کے قصورواروں تک پہنچیں گے بلکہ پردے کے پیچھے کے لوگوں تک بھی پہنچیں گے… ملزمان کو جلد ہی سخت اور واضح جواب ملے گا، میں ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read