Bharat Express DD Free Dish

Robert Vadra On Pahalgam Terror Attack: مسلمانوں کو دبانا،مسجدوں کا سروے اور نماز سے روکنے جیسے اقدامات کے سبب پہلگام میں نام پوچھ کر گولی ماری گئی:رابرٹ واڈرا

واڈرا نے کہاکہ میں بہت برا محسوس کر رہا ہوں اور میری گہری تعزیت ان لوگوں سے ہے جنہوں نے اس دہشت گردانہ کارروائی میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ہمارے ملک میں، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ حکومت ہندوتوا کی بات کرتی ہے اور اقلیتیں بے چین اور پریشان ہیں۔

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے تمام لیڈروں نے سخت تنقید کی ہے۔ دریں اثنا، اس معاملے کو لے کر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کا ایک متنازعہ بیان آیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے رابرٹ واڈرا نے کہا کہ میں اس حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے 28 لوگوں کو خراج پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ملک کے ماحول کی وجہ سے ہوا ہے۔ رابرٹ واڈرا نے کہا، “میں نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کو مساجد میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے یا سنبھل میں جو کچھ ہو رہا ہے، کسی بت کو تلاش کرنے کے لیے مساجد کا سروے کیا جا رہا ہے، اگر آپ بابر یا اورنگ زیب کی بات کرتے ہیں تو اقلیتوں کو تکلیف ہوتی ہے، ان مسائل پر سیاست ہوتی ہے اور پابندیاں لگائی جاتی ہیں، مذہب اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہیے، اگر اس پر نہیں روک لگایا گیا تو یہ جو دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ،وہ ہوتا ہی رہے گا، کیوں کہ ثبوت ہے کہ انہوں نے آئی ڈی دیکھ کر گولی ماری۔ انہیں مارنا ہے یا چھوڑنا ہے، وہ کہاں سے ہوتا ہے۔ ان کی سوچ ہے کہ مسلمانوں کو دبایا جارہا ہے۔

بزنس مین واڈرا نے کہاکہ میں بہت برا محسوس کر رہا ہوں اور میری گہری تعزیت ان لوگوں سے ہے جنہوں نے اس دہشت گردانہ کارروائی میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ہمارے ملک میں، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ حکومت ہندوتوا کی بات کرتی ہے اور اقلیتیں بے چین اور پریشان ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ اس دہشت گردانہ کارروائی کا تجزیہ کریں، اگر وہ (دہشت گرد) لوگوں کی شناخت کو دیکھ رہے ہیں تو وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ کیونکہ ہمارے ملک میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا ہو گئی ہے، اس سے ایسی تنظیمیں محسوس کریں گی کہ ہندو تمام مسلمانوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، شناخت کو دیکھ کر کسی کو مارنا، یہ وزیر اعظم کے لیے پیغام ہے، کیونکہ مسلمان خود کو کمزور محسوس کررہے ہیں ، اقلیت کمزور محسوس کررہا ہے،یہ بات اوپر سے آنی چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں محفوظ ہیں  اور کوئی مذہبی دباو بھی نہیں ہیں تب ہم ایسی حرکتیں ہوتے نہیں دیکھیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read