Bharat Express

Opposition Alliance

وقف ترمیمی بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ کانگریس اس بل کی مخالفت کررہی ہے۔ اس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی ہے۔ راہل گاندھی کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی یہ میٹنگ بدھ کی صبح 9:30 بجے ہوگی۔

یوپی کے ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کواسی پارلیمنٹ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کوئی نیا قانون نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ غلط برتاؤکررہے ہیں اورغلط طریقے سے اس کی تشریح کررہے ہیں۔

انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دے دیا ہے۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اوراڈانی گروپ سے متعلق معاملے کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ اراکین کے ذریعہ التوا کے نوٹس کا ذکرکرتے بھی سنا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین نے سنبھل کے حادثہ کو اٹھانے کی کوشش کی۔

پیر سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج کل جماعتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے گورو گوگوئی اور پرمود تیواری آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

کانگریس کو اب بتانا چاہیے کہ کیا پریس کانفرنس میں عآپ کے خلاف دیے گئے ثبوت جھوٹے تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا دوہرا معیار ہے۔ میں ملک کو بار بار یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسی منافقت چل رہی ہے۔ یہ لوگ دہلی میں ایک اسٹیج پر بیٹھ کر بدعنوانوں کو بچانے کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں۔

راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے بنگال میں پیش آئے اس واقعے کا ذکر کیا جس میں ایک خاتون کو سرعام پیٹا جارہا تھا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ منی پور میں بھی سیلاب کا بحران جاری ہے۔ ریاست اور مرکز مل کر منی پور کی فکر کر رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں آج ہی وہاں بھیجی گئی ہیں۔ جو بھی عناصر منی پور کی آگ میں ایندھن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم وطنوں نے کنفیوژن کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اعتماد کی سیاست کو منظور کر لیا ہے۔ عوامی زندگی میں میرے جیسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنے خاندان سے سرپنچ بھی نہیں رہے اور نہ ہی سیاست سے کوئی تعلق ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ کسان پھلوں اور سبزیوں کی طرف متوجہ ہوں اور ہم ان کے ذخیرہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے منتر پر ہم نے ملک کی ترقی کے سفر کو تیز کرنے کی کوشش کی ہے۔