لوک سبھا اسپیکر کو ہٹانے کا نوٹس، اوم برلا کو ایوان میں دفاع کا اختیارہوگا حاصل، اپوزیشن نے لگایا تھا بھید بھاو کرنے کا الزام
بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کی شروعات 9 مارچ سے ہونے جا رہی ہے۔ اس دن لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے خلاف اپوزیشن کے ذریعہ دیئے گئے عہدہ سے ہٹانے کی تجویز پربحث ہوگی۔ اس تجویزکے ذریعہ اپوزیشن نے اوم برلا پرایوان کی کارروائی کے دوران کھل کر بھید بھاو کرنے کا الزام لگایا ہے۔
PM Modi Speech in Rajya Sabha: لوک سبھا میں کل تقریرنہیں کرسکے تھے وزیراعظم مودی، آج راجیہ سبھا میں کانگریس پرکیا بڑا حملہ، کہا- پارلیمنٹ میں بحث نہ ہونا آدیواسی فیملی سے آئیں صدرجمہوریہ کی توہین
وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں وکست بھارت کے اپنے وژن کوشیئرکرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی، معیشت اور عالمی قیادت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کودنیا کے کئی ممالک کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر قراردیا۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان پی ایم مودی نے کانگریس پارٹی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل پرمبنی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔
Sanchar Saathi App : ’جاسوسی ایپ‘ کا الزام! پری انسٹال کے حکم سے ملک میں مچا ہنگامہ، حکومت نے کہا- ’’اپوزیشن عوام میں بےبنیاد خوف پیدا کر رہی ہے‘‘
مرکزی حکومت کی جانب سے تمام نئے اسمارٹ فونز میں سنچار ساتھی ایپ کو پری انسٹال کرنے کے حکم کے بعد ملک بھر میں شدید تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسے ’’جاسوسی ایپ‘‘ قرار دیتے ہوئے شہریوں کی نجی آزادی پر حملہ بتایا ہے، جبکہ حکومت نے صاف کہا ہے کہ یہ ایپ مکمل طور پر آپشنل ہے اور یوزر چاہے تو اسے ہٹا بھی سکتا ہے۔
Ashok Gehlot with RJD top leadership: آرجےڈی قیادت سےاشوک گہلوت کی ملاقات، کہا— ’’انڈیا بلاک پوری طرح متحد‘‘
گہلوت نے اعلان کیا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کل ایک پریس کانفرنس کرے گا تاکہ اتحاد کی طاقت اور یکجہتی کو واضح کیا جا سکے۔ انہوں نے بی جے پی پر ’اسپانسرڈ مہم‘ چلانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
اختلاف رائے جمہوریت کی طاقت، لیکن ایوان کا وقارکم نہیں ہونا چاہئے… لوک سبھا اسپیکراوم برلا کا اپوزیشن کوپیغام
لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے حال ہی میں مانسون اجلاس کی تکمیل کے بعد اپوزیشن کوایک پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ تاہم ارکان کوایوان کے اندراورباہرضابطہ اخلاق پرعمل کرنا چاہئے۔ عوام ہمارے قول وفعل کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آزادی اظہار کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کے وقارکو برقرار رکھیں۔
Opposition PC On Election Commission: سی سی ٹی وی دینا پرائیویسی کی خلاف ورزی کیسے؟ الیکشن کمیشن کے جواب پر اپوزیشن نے اٹھائے سوال
بہارمیں ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے پراپوزیشن جماعتوں نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن کونشانہ بنایا ہے۔ اجتماعی پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوان کے سوالات کا جواب دینا چاہئے تھا، لیکن وہ پارٹیوں سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔
Speaker Om Birla’s stern warning to Opposition MPs: ’سرکاری جائیداد کونقصان پہنچا تو…‘ ہنگامہ کررہے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پربرہم ہوئے لوک سبھا اسپیکراوم برلا
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ایس آئی آرسمیت مختلف مسائل پرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے کارروائی دوپہرتک ملتوی کرنی پڑی۔ ناراض لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ممبران پارلیمنٹ کو خبردارکیا کہ عوام نے انہیں سرکاری املاک کوتباہ کرنے کے لئے منتخب نہیں کیا ہے اوراگرحالات بہترنہیں ہوئے تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
Vice Presidential Election 2025: رادھا کرشنن کو بلامقابلہ منتخب کرانے میں مصروف ہوئی بی جے پی، راجناتھ سنگھ نے اپوزیشن لیڈران کوکیا فون
آئندہ ماہ 9 ستمبرکو ہونے والا نائب صدرعہدے کا الیکشن این ڈی اے کی طرف سے راجناتھ سنگھ کی نگرانی میں ہوگا۔ این ڈی اے نے اتوار کے روز اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔
Meeting at Rahul Gandhi’s house: راہل گاندھی کے گھر پر آج اپوزیشن کی بڑی میٹنگ، انتخابی دھاندلی اور آپریشن سندور سمیت کئی امور پر ہوگی بات چیت
اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے یہ میٹنگ انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں کہ اپوزیشن کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی یا یہ صرف ایک رسمی بحث ہی رہ جائے گی۔
Jamiat Ulema-E-Hind organized Dinner Party for Opposition MPs: جمعیۃ علماء ہند نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو دی 5 اسٹار ہوٹل میں ڈنر پارٹی، جانئے کیا تھا اس پارٹی کا خاص مقصد؟
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پر بدھ کی شام دہلی کے شنگریلا ہوٹل میں مختلف سیاسی پارٹیوں بالخصوص کانگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی، ٹی ایم سی، بیجوجنتا دل، ڈی ایم کے، آل انڈیا مسلم لیگ وغیرہ کے سرکردہ ممبران پارلیمنٹ جمع ہوئے۔





