Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ 2019 میں جو کہا گیا تھا اورآج کی حقیقت میں فرق ہے۔ پہلگام حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں ہیں، جس پرمرکزی حکومت کوجواب دینا ہوگا۔

جیا بچن نے کہا:"سر، سب سے پہلے تو میں آپ لوگوں کو مبارکباد دوں گی کہ آپ نے ایسے مصنف رکھے ہوئے ہیں، جو بڑے بڑے نام تجویز کرتے ہیں۔ یہ نام 'سندور'  دیا کیوں ؟ سندور تو اجڑ گیا لوگوں کا، جو مارے گئےجن کی بیویاں رہ گئیں۔ پلیز، آپ بتائیے۔"

وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں بتایا کہ جنگ بندی کیسے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم اونے فون کرکے اپیل کی تھی۔ ڈی جی ایم اونے کہا- بس کرو، بہت ہوگیا ہے۔ پاکستان گھٹنوں کے بل آنے پرمجبورہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک نے بھارت کوکارروائی سے نہیں روکا۔

لوک سبھا میں پہلگام اورآپریشن سندورپربحث میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ 190 ممالک نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی کارروائی کی حمایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ایک بار پھرپاکستان کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ایٹمی دھمکیاں نہیں چلے گی۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پربحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپریشن سندورکی وزیردفاع کی تقریرسن رہا تھا۔ انہوں نے وقت بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور22 منٹ میں مکمل ہوا۔ اس کے بعد ہم نے پاکستان کوبتایا کہ ہم نے فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے۔ کیا یہ وزیر دفاع کے الفاظ ہونے چاہئیں؟ یہ کیسی قوت ارادی ہے؟ اس حکومت میں لڑنے کی طاقت نہیں تھی۔

آپریشن سندورپربحث کے دوران پارلیمنٹ میں ایک لمحہ ایسا آیا، جب جے پی نڈا کو معافی مانگنی پڑی۔ سینئر رکن پارلیمنٹ اور کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے بولنے کے بعد جے پی نڈا بولنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ وہ وزیراعظم مودی کے لئے کھڑگے کے استعمال کردہ الفاظ پرسوال اٹھا رہے تھے۔ پھر انہوں نے ایسی بات کہہ دی، جس سے ایوان میں ہنگامہ مچ ہوگیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آج دوسرے دن بھی آپریشن سندورپربحث ہورہی ہے۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کوگھیرا۔ تاہم، جب انہوں نے پہلگام میں مارے گئے لوگوں کوہندوستانی قراردیا تولوک سبھا میں حکمراں جماعت کی طرف سے ہنگامہ ہوا۔

سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم پرتنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کربہت افسوس ہوا کہ کل اس ملک کے سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟

ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن مہادیو میں پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں دی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران اس آپریشن کے لیے ہندوستان کو ملی بین الاقوامی حمایت اور ہمدردی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو اس کارروائی کی ضرورت اور جواز کو سمجھانے میں مدد کی۔