نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں آپریشن سندورپربحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے فوج کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے حکومت پرسوال اٹھائے۔ راہل گاندھی نے کہا، میں اپنی بات پہلگام دہشت گردانہ حملے سے شروع کرتا ہوں۔ یہ ایک وحشیانہ حملہ تھا۔ لوگوں کو بے رحمی سے مارا گیا۔ سب نے اس پرپاکستان کی مذمت کی۔ تمام پارٹیوں نے فیصلہ کیا کہ ہم حکومت اورفوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے۔ ہمیں فخرہے کہ ہم چٹان کی طرح ساتھ کھڑے رہے۔
#WATCH | Discussion on Operation Sindoor | Lok Sabha LoP Rahul Gandhi says, “The moment #OperationSindoor began, in fact even before it began, the Opposition committed itself, all the parties, that we will stand like a rock with the Forces and with the elected Govt of India. We… pic.twitter.com/wNKNjqSAtK
— ANI (@ANI) July 29, 2025
راہل گاندھی نے کہا، پہلگام کے بعد میں کرنال میں ناروال جی کے گھرگیا۔ ان کا بیٹا نیوی میں تھا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں اپنے گھروالوں کے ساتھ بیٹھا ہوں۔ انہوں نے مجھے خاندان کے بارے میں بتایا۔ میں نے ان سے دوگھنٹے بات کی، میری بہن نے کہا کہ میں دروازے کی طرف دیکھتی ہوں، لیکن میرا بھائی اب کبھی نہیں آئے گا۔
#WATCH | Discussion on Operation Sindoor | Lok Sabha LoP Rahul Gandhi says, “…There are two words – ‘Political Will’ and ‘Freedom of Operation’. If you want to utilise Indian Armed Forces, you need to have 100% political will and full freedom of operation. Yesterday, Rajnath… pic.twitter.com/IflzWP4UyK
— ANI (@ANI) July 29, 2025
ٹائیگرکو آزادی دینی ہوتی ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا، اس کے بعد میں یوپی میں ایک اورخاندان سے ملا۔ ملک کا ہرشہری دکھی اورمایوس ہے، جوکچھ ہوا، وہ غلط تھا۔ ہم پورے ملک میں جاتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں۔ میں جب بھی فوج کے کسی فرد سے ملتا ہوں اورمصافحہ کرتا ہوں تومجھے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آرمی والا ہے۔ ٹائیگرکوآزادی دینی ہے، آپ اسے باندھ نہیں سکتے۔ راہل گاندھی نے کہا، جنرل سیم مانیکشا نے اندرا گاندھی سے کہا تھا، میں گرمیوں میں آپریشن نہیں کرسکتا۔ اس پراندرا گاندھی نے ان سے کہا کہ جتنا وقت درکارہولے لیجئے۔ آپ کوفریڈم آف ایکشن (کارروائی کرنے کی آزادی) ہونی چاہئے۔ ایک لاکھ پاکستانی فوجیوں نے ہتھیارڈال دیئے اورایک نیا ملک بنا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





