Bharat Express DD Free Dish

پاکستان کے DGMO نے فون کرکے کہا- پلیز حملے روک دو… وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں بتائی حقیقت

وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں بتایا کہ جنگ بندی کیسے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم اونے فون کرکے اپیل کی تھی۔ ڈی جی ایم اونے کہا- بس کرو، بہت ہوگیا ہے۔ پاکستان گھٹنوں کے بل آنے پرمجبورہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک نے بھارت کوکارروائی سے نہیں روکا۔

خواتین ریزرویشن بل پر وزیر اعظم مودی خطاب کریں گے

نئی دہلی: لوک سبھا میں آپریشن سندورپربحث کے دوران وزیراعظم مودی نے یہ بھی بتایا کہ جنگ بندی کیسے ہوئی۔ انہوں نے راہل گاندھی کے سوال کا بھی جواب دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ پاکستانی فوج کویہ بات کھل کربتائی گئی۔ پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ پاکستان کے ڈی جی ایم اونے فون کرکے درخواست کی تھی۔ ڈی جی ایم او نے کہا- اب بس کرو، بہت مارا۔ پاکستان کوگھٹنوں کے بل آنے پر مجبورکیا۔

دنیا کے کسی بھی لیڈر نے سیزفائر کے لئے نہیں کہا

وزیراعظم نے بھی ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کا جواب دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کسی بھی عالمی رہنما نے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا۔ جے ڈی وینس نے مجھے 3-4 بار فون کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑا حملہ کرے گا۔ اس پر میں نے کہا کہ اگر پاکستان کا یہ ارادہ ہے تو اسے بہت مہنگا پڑے گا۔ پاکستان جانتا ہے کہ بھارت کا جواب سخت ہے۔ وزیراعظم نے کہا آپریشن سندورجاری ہے۔ اگرپاکستان نے کوئی ڈھٹائی کا تصورکیا تواسے منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

حملے کے بعد یہ اچھل رہے تھے: وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے ایوان میں کانگریس پربھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کوہونے والے دہشت گردانہ حملے کے صرف 4-3 دنوں کے بعد ہی یہ اچھل رہے تھے اورکہنا شروع کیا کہ کہاں گئی 56 انچ کی چھاتی؟ مودی غائب ہوگیا مودی؟ مودی فیل ہوگیا… یہ مزہ لے رہے تھے۔ پہلگام کے بے قصورلوگوں کے قتل میں بھی اپنی سیاست تلاش رہے تھے۔

اپوزیشن کو کوئی نہ کوئی بہانہ چاہئے: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب پائلٹ ابھینندن پکڑا گیا توکانگریس خوش تھی۔ ہم اسے بڑی شان وشوکت کے ساتھ واپس لائے۔ بی ایس ایف کا جوان پکڑا گیا توکانگریس والے خوش ہوگئے۔ بی ایس ایف کا جوان وقاراورفخرکے ساتھ واپس آیا۔ اپوزیشن کواحتجاج کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیے۔ کانگریس نے کارگل کی جیت کوقبول نہیں کیا۔ آج پورا ملک اپوزیشن پرہنس رہا ہے۔ پاکستان کے بیانات اورہمارے یہاں کے اپوزیشن لیڈروں کے بیانات ایک جیسے ہیں۔ منفیت کانگریس کی پرانی عادت ہے۔ کانگریس نے پاکستان کوکلین چٹ دے دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read