Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor debate

ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ نے 'آپریشن سندور' کے دوران پانچ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور ایک بڑے طیارے کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اسے بھارت کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں بتایا کہ جنگ بندی کیسے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم اونے فون کرکے اپیل کی تھی۔ ڈی جی ایم اونے کہا- بس کرو، بہت ہوگیا ہے۔ پاکستان گھٹنوں کے بل آنے پرمجبورہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک نے بھارت کوکارروائی سے نہیں روکا۔

لوک سبھا میں پہلگام اورآپریشن سندورپربحث میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ 190 ممالک نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی کارروائی کی حمایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ایک بار پھرپاکستان کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ایٹمی دھمکیاں نہیں چلے گی۔

بحث کا آغاز کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کی طرف سے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا۔ یہ بحث لوک سبھا میں 16 گھنٹے تک جاری رہے گی، جب کہ 29 جولائی کو راجیہ سبھا میں بھی اسی موضوع پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ حکومت نے بحث کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا وزیر اعظم خود پارلیمنٹ میں ان حساس موضوعات پر بولیں گے؟ اور کیا حکومت اپوزیشن کے تمام سوالات کا کھل کر جواب دے گی یہ دیکھنا کافی اہم ہوگا؟