Operation Sindoor: ‘آپریشن سندور’ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا استعمال، بینجمن نیتن یاہو کا انکشاف – جانئے اور کیا کچھ کہا؟
وزیراعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت مشن کے تحت، بھارت غیر ملکی انحصار کو کم کرنے اور ملکی دفاعی سازوسامان کی تیاری پر زور دے رہا ہے۔ باراک-8 جیسی منصوبہ بندیاں اس سمت میں سنگِ میل ثابت ہو رہی ہیں۔
Meeting at Rahul Gandhi’s house: راہل گاندھی کے گھر پر آج اپوزیشن کی بڑی میٹنگ، انتخابی دھاندلی اور آپریشن سندور سمیت کئی امور پر ہوگی بات چیت
اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے یہ میٹنگ انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں کہ اپوزیشن کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی یا یہ صرف ایک رسمی بحث ہی رہ جائے گی۔
Donald Trump: ’’پانچ جنگیں ختم کرائیں، نوبل کا حقدار ہوں…‘‘، ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت-پاکستان جنگ بندی کا لیا کریڈٹ
وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے لاکھوں زندگیاں بچائی گئیں۔تاہم، ان دعوؤں پر بین الاقوامی سطح پر ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں
Parliament Monsoon Session Day 12: اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے بہار ووٹر لسٹ سے متعلق SIR پر اپوزیشن کے احتجاج کے بارے میں کہا، ’’یہ احتجاج صرف SIR کے خلاف نہیں، بلکہ بھارت کے جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے۔ مہاراشٹر میں کیا ہوا، وہ بھی دیکھا۔ بہار میں SIR کے نام پر 65 لاکھ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔ یہ جمہوریت کا واضح قتل ہے۔ ہم عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘‘
NDA Parliamentary Meeting: پی ایم مودی نے این ڈی اے کی اہم میٹنگ سے کیا خطاب ، نائب صدر کے انتخابات اور ’آپریشن سندور‘ پر رہا فوکس
پی ایم نریندر مودی کو آپریشن سندور کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کی قیادت کو سراہا۔ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے تالیاں اور ہر ہر مہادیو کے نعرے لگائے گئے۔
PM Modi in Varanasi: پہلگام کا ذکر… بدلہ لینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا، کاشی میں پی ایم مودی نے کہا
یوگی آدتیہ ناتھ نے سیواپوری کے گاؤں بنولی میں منعقدہ جلسے میں وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں یادگاری نشان پیش کیا۔
Dr Dinesh Sharma in Rajya Sabha: آپریشن سندور، خودانحصار بھارت کی طاقتور تصویر۔ ڈاکٹر دنیش شرما
آپریشن سندور نہ صرف ایک فوجی کارروائی تھی بلکہ ایک نظریہ، ایک سوچ اور ایک مضبوط قیادت کی عکاسی تھی۔ اس نے بھارت کی نئی شناخت کو دنیا کے سامنے رکھا—ایک ایسا بھارت جو خود پر بھروسہ کرتا ہے، جو امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرتا۔
CM Omar Abdullah On Article 370: عمرعبداللہ نے مودی حکومت پربولا بڑا حملہ، کہا-’کہا تھا 370 ہٹنے پردہشت گردی ختم ہوجائے گی، آج بھی دہشت گرد مارے جا رہے ہیں‘
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ 2019 میں جو کہا گیا تھا اورآج کی حقیقت میں فرق ہے۔ پہلگام حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں ہیں، جس پرمرکزی حکومت کوجواب دینا ہوگا۔
Parliament Monsoon Session: سندور تو اُجڑ گیا، پھر آپریشن کا نام سندور کیوں ؟’ جیا بچن نے اٹھائے یہ سوالات
جیا بچن نے کہا:"سر، سب سے پہلے تو میں آپ لوگوں کو مبارکباد دوں گی کہ آپ نے ایسے مصنف رکھے ہوئے ہیں، جو بڑے بڑے نام تجویز کرتے ہیں۔ یہ نام 'سندور' دیا کیوں ؟ سندور تو اجڑ گیا لوگوں کا، جو مارے گئےجن کی بیویاں رہ گئیں۔ پلیز، آپ بتائیے۔"
پاکستان کے DGMO نے فون کرکے کہا- پلیز حملے روک دو… وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں بتائی حقیقت
وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں بتایا کہ جنگ بندی کیسے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم اونے فون کرکے اپیل کی تھی۔ ڈی جی ایم اونے کہا- بس کرو، بہت ہوگیا ہے۔ پاکستان گھٹنوں کے بل آنے پرمجبورہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک نے بھارت کوکارروائی سے نہیں روکا۔





