Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor

دہشت گردی کے مسئلے پر بھی پیٹل گہلوت نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ انہوں نے کہا: ایک ایسا ملک جو طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دینے اور اسے برآمد کرنے میں ملوث ہے، اُسے اس طرح کی مضحکہ خیز باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

یہ دورہ صرف ایک مذہبی یا تہوار کی سرگرمی نہیں، بلکہ آنے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے تناظر میں ایک سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ بی جے پی اس موقع کو ریاست کی ثقافت سے جڑنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، خود مسعود اظہر نے یہ اعتراف کیا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران اس کے خاندان کے افراد مارے گئے۔

کمانڈرز کانفرنس کے دوران فوج سے جڑے اہم موضوعات پر حکمت عملی طے کی جاتی ہے اور کئی اہم فیصلے بھی لیے جاتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم مستقبل کی حکمت عملی بنانے میں بھی خصوصی کردار ادا کرتا ہے۔ 15 سے 17 ستمبر تک مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مشترکہ کمانڈرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہو رہا ہے۔

پی ایم مودی نے مزید کہا: رات کو مجھے وزیرِ اعلیٰ نے ایک بات بتائی، جس سے مجھے دلی تکلیف پہنچی۔ انہوں نے مجھے کانگریس پارٹی کے صدر کا ایک بیان دکھایا۔ جس دن بھوپن ہزاریکا جی کو بھارت رتن دیا گیا، اُس دن کانگریس صدر نے کہا: 'یہ مودی ناچنے گانے والوں کو بھارت رتن دے رہا ہے۔'

پی ایم مودی نے کہا: آپریشن سندور کے بعد یہ میرا آسام کا پہلا دورہ ہے۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی۔ اس لیے آج ماں کاماکھیا کی دھرتی پر آکر ایک الگ ہی پنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دہلی میں آپریشن مہادیومیں شامل فوجیوں کو اعزاز سے نوازا۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد اس آپریشن میں شامل فوجیوں نے دہشت گردوں کو مارگرایا۔ امت شاہ نے کہا کہ آپریشن مہادیو نے دہشت گردوں کوسبق سکھایا اور ہمارے ملک کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

وزارت نے کہا: "تمام ہتھیاروں کے نظام، جن میں میزائل سسٹمز، ڈرون کی شناخت و تباہی کے نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک، کمیونیکیشن سسٹمز اور ریڈارز شامل ہیں، نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔" نتائج کی تصدیق انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چندی پور پر نصب آلات کے ذریعے کی گئی، جنہوں نے پرواز کا ڈیٹا ریکارڈ کیا۔

یہ پہلی بار نہیں کہ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا ہو۔ انہوں نے 10 مئی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پہلی بار لکھا تھا کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی کروائی۔ اس کے بعد سے وہ چالیس سے زائد بار اس بیان کو دہرا چکے ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین) جاری کر کے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی ایئرلائن یا بھارت کی ملکیت میں موجود فوجی یا سول طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔