پاکستان کے خطرناک دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد کو بھارتی مسلح افواج کے آپریشن سندور میں بھاری نقصان پہنچا ہے۔ جیش کا بہاولپور میں واقع ٹریننگ کیمپ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اب کئی ماہ بعد جیش محمد کے ایک اعلیٰ کمانڈر مسعود الیاس کشمیری نے اس نقصان کو تسلیم کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مسعود الیاس کشمیری کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ:7 مئی کو بھارتی افواج کے حملے میں جیش کے سربراہ مسعود اظہر کے خاندان کے 10 افراد مارے گئے، جن میں ان کی بڑی بہن، بھانجا، بھانجی اور پانچ بچے شامل ہیں۔
یہ کارروائی اپریل میں پہلگام میں پاکستانی دہشت گردوں کے ایک ہولناک حملے کے ردعمل میں، آپریشن سندور کے تحت کی گئی تھی۔
پاکستانی بیانیے کی قلعی کھل گئی
🚨 #Exclusive 🇵🇰👺
Jaish-e-Mohamad top commander Masood ilyas kashmiri admits that On 7th May his leader Masood Azhar’s family was torn into pieces in Bahawalpur attack by Indian forces.
Look at the number of gun-wielding security personnel in the background. According to ISPR… pic.twitter.com/OLls70lpFy
— OsintTV 📺 (@OsintTV) September 16, 2025
اس ویڈیو میں مسعود الیاس کشمیری کے ساتھ دیگر حملہ آوروں کو ہتھیاروں سے لیس بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ لوگ عام شہری نہیں تھے، بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد تھے۔
تاہم، پاکستان کے فوجی تعلقات عامہ کے ادارے (ISPR) نے ان دہشت گردوں کو شروع میں “معصوم شہری” قرار دیا تھا۔
اب یہ ویڈیو پاکستان کے سرکاری دعوؤں کو جھٹلا رہی ہے۔
BBC کی رپورٹ اور مسعود اظہر کا اعتراف
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، خود مسعود اظہر نے یہ اعتراف کیا تھا کہ “آپریشن سندور” کے دوران اس کے خاندان کے افراد مارے گئے۔
جب کہ پاکستان حکومت نے ابتدا میں بھارت کی کارروائی اور جانی نقصان کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
پاک-بھارت کشیدگی میں اضافہ ممکن
یہ واقعہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔خاص طور پر اس لیے بھی کہ اب خود دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر نے اس نقصان کو تسلیم کیا ہے، اور بھارت کی کارروائی کو مؤثر قرار دیا ہے۔
بھارت ایکسپپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




