Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Varanasi: پہلگام کا ذکر… بدلہ لینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا، کاشی میں  پی ایم  مودی نے کہا

یوگی آدتیہ ناتھ نے سیواپوری کے گاؤں بنولی میں منعقدہ جلسے میں وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں یادگاری نشان پیش کیا۔

پی ایم  نریندر مودی نے کاشی سے ملک کے 9.70 کروڑ سے زائد کسانوں کے کھاتوں میں “پی ایم کسان سمان ندھی” کی 20ویں قسط جاری کی۔ اس بار 20,500 کروڑ روپے کی رقم کسانوں کے کھاتوں میں بھیجی گئی۔ اس کا فائدہ کاشی کے 2.21 لاکھ کسانوں کو ملا۔ اس سے پہلے 18 جون 2024 کو انہوں نے 9.26 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں سمان ندھی بھیجی تھی۔

پی ایم مودی کا کاشی میں پرتپاک استقبال کیا گیا

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیراعظم دنیا کے سب سے زیادہ مقبول رہنما ہیں۔ پچھلے 11 برسوں میں دنیا کے 48 سے زائد ممالک نے انہیں اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا ہے۔ وزیر اعظم کی عوامی فلاح و بہبود اور عالمی بھلائی کی دوراندیشی کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو ان پر فخر ہے۔

وزیراعظم مودی نے بینائی سے کمزور  طالبہ کوچشمہ دیا

وزیراعظم مودی نے اسٹیج سے پانچ معذور افراد کو جدید آلات دیے جو ان کی زندگی کو بدل دیں گے۔ ایک نابینا طالبہ کو “لو وِژن” چشمہ دے کر اُن سے بات چیت بھی کی۔ یہ آلات ضلع کے 2025 معذور افراد کو دیے جا رہے ہیں۔ اب تک یہ آلات مہنگے ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی پہنچ سے باہر تھے۔

وزیراعظم مودی نے خطاب کا آغاز بھوجپوری میں کیا

وزیراعظم مودی نے بھوجپوری زبان میں کاشی کے باشندوں کا خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ساون کا مہینہ ہو، کاشی جیسی مقدس جگہ ہو، اور ملک کے کسانوں سے جڑنے کا موقع ملے—اس سے بڑی خوش نصیبی کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا: “ہم کاشی کے لوگن کے پرنام کرت ہئی”.
انہوں نے کہا کہ میں “آپریشن سندور” کے بعد پہلی بار کاشی آیا ہوں۔ پہلگام میں دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا:
“تب میں بابا وشوناتھ سے دعا کر رہا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو یہ دکھ سہنے کی ہمت دے۔ کاشی کے میرے مالکوں، میں نے اپنی بیٹیوں سے جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا ہوا۔ یہ جے مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوا۔ میں آپریشن سندور کی کامیابی اُن کے چرنوں میں نذر کرتا ہوں۔”

یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیراعظم مودی کا استقبال کیا

یوگی آدتیہ ناتھ نے سیواپوری کے گاؤں بنولی میں منعقدہ جلسے میں وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں یادگاری نشان پیش کیا۔

آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی کامیابی پر یوگی کا بیان

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا:”پہلگام کے مجرموں کو مٹی میں ملا دیا گیا، دشمنوں کے گھر میں گھس کر آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی کامیابی حاصل کی گئی۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read