Bharat Express DD Free Dish

HM Amit Shah attack on Congress: سلمان خورشید کا انٹرویو میں اپنے موبائل میں محفوظ کرکے لایا ہوں، آپ چاہیں توپارلیمنٹ میں دکھا سکتے ہیں: امت شاہ نے کانگریس پر بولا بڑا حملہ

سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم پرتنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کربہت افسوس ہوا کہ کل اس ملک کے سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے۔

آپریشن سندورسے متعلق پارلیمنٹ میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بتایا کہ آپریشن مہا دیوکے ذریعہ کل پیر کے روز تینوں دہشت گرد مار گرائے گئے۔ ساتھ ہی اپنے خطاب میں انہوں نے کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خورشید کا انٹرویو موبائل میں محفوظ کرکے لایا ہوں، کہو تو پارلیمنٹ میں دکھا دوں۔

کانگریس کی طرف سے وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ”یہ (کانگریس) لوگ کل پوچھ رہے تھے کہ بیسرن کے گنہگار پاکستان بھاگ گئے۔ بار بار بولتے تھے کہ بھاگ گئے۔ وزیرداخلہ کیا کر رہا ہے۔ ہماری فوج نے تو ٹھوک دیا۔ میرا جواب اب نہ تو دیتے بنتا ہے اورنہ ان کا مانگتے ہوئے بنتا ہے۔“

زبردست شورشرابے کے درمیان انہوں نے کہا، ”آج صبح میں اپنے موبائل میں سلمان خورشید کا انٹرویو محفوظ کرکے آیا ہوں، جب بھی کہوگے میں ٹی وی پردکھانے کے لئے تیار ہوں۔ ان کی خواہش ہے توایک وقت طے کیجئے تاکہ میں یہاں دکھا سکو۔ ان کا انٹرویو ملک کی عوام دیکھے۔“ سابق وزیرخارجہ سلمان خورشید کا نام لینے پر ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔

کانگریس کی غلطی ہے پاکستان: امت شاہ

انہوں نے کہا، پاکستان، ”کانگریس کی غلطی ہے۔ اگرانہوں نے تقسیم قبول نہیں کیا ہوتا تو آج پاکستان نہیں ہوتا۔“ لوک سبھا میں کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا، ”کل وہ (کانگریس) سوال اٹھا رہے تھے کہ ان کے خلاف جنگ کیوں نہیں کیا… آج، پاکستان مقبوضہ کشمیر یعنی پی اوکے صرف جواہر لال نہروکی وجہ سے موجود ہے۔ 1960 میں انہوں نے سندھوندی کا 80 فیصد پانی پاکستان کودے دیا تھا۔ اسی طرح 1971 میں شملہ سمجھوتے کے دوران، وہ (کانگریس) پی اوکے کے بارے میں بھول گئے۔ اگرانہوں نے تبھی پی اوکے لے لیا ہوتا، توہمیں اب وہاں کے کیمپ پرحملے نہیں کرنے پڑتے۔“

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read