Bharat Express DD Free Dish

P Chidambaram

پی چدمبرم نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’دماغی نکسل‘ کہلانے پر فخر ہے۔ ان کے اس بیان کو مرکز کی پالیسیوں اور وزیر اعظم کی سیاسی زبان کے خلاف کانگریس کی مخالفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔کانگریس اس سے قبل بھی وزیر اعظم کی جانب سے ’اربن نکسل‘ اور اب ’دماغی نکسل‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر سوال اٹھاتی رہی ہے۔

کانگریس کے موقف کو دہراتے ہوئے پی چدمبرم نے خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ بندی کو جوڑنے پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر ’’پوشیدہ ایجنڈے‘‘ کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’مسٹر کرن رجیجو غلط ہیں۔ لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن کی گنجائش آئین کے 106ویں ترمیمی قانون، 2023 کے تحت پہلے ہی موجود ہے، جیسا کہ مسٹر راہل گاندھی نے نشاندہی کی ہے۔ بی جے پی حکومت نے اسے غیر ضروری اور بدنیتی کے ساتھ مردم شماری اور حلقہ بندی سے جوڑ دیا۔‘‘

کانگریس کے سینئر لیڈر پی۔ چدمبرم نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی حد بندی (Delimitation) سے متعلق آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے این سی پی (ایس پی) اور ڈی ایم کے کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مرکزی بجٹ 2026 پر سابق وزیر خزانہ پی۔ چدمبرم نے حکومت کی معاشی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے جی ڈی پی، ایف ڈی آئی، ایم ایس ایم ای، بے روزگاری اور مالیاتی خسارے سے جڑے 10 بڑے چیلنجز کی نشاندہی کی۔

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے حال ہی میں آپریشن بلیو اسٹار کے حوالے سے ایک بیان دیا، جس پر شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی ( ایس جی پی سی) کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ آپریشن بلیو اسٹار ایک غلط طریقہ تھا اور اندرا گاندھی نے اس کی قیمت اپنی جان دے کر ادا کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ اکیلے اندرا گاندھی کا نہیں تھا بلکہ تمام محکموں کا مشترکہ فیصلہ تھا۔

 ممبئی حملے پربیان دینے کے بعد سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم کانگریس میں ہی گھرگئے ہیں۔ پارٹی کے سینئرلیڈرراشد علوی نے کہا ہے کہ پی چدمبرم 16 سال بعد بیان کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اسی وقت استعفیٰ کیوں نہیں دے دیا تھا۔

چدمبرم نے بتایا کہ وہ وزارت خزانہ چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کپ میں خوش تھا کہ وزیر خزانہ کے طور پر اپنی میعاد مکمل کروں۔ میں نے پانچ بجٹ پیش کیے تھے اور اپریل 2009 میں انتخابات ہونے والے تھے، مگر بتایا گیا کہ پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذریعہ اقتدار کا صریح غلط استعمال قرار دیتے ہوئے چدمبرم نے الزام لگایا کہ کمیشن ریاستوں کے انتخابی کردار اور پیٹرن کو زبردستی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار کا سنگین غلط استعمال ہے اور اسے سیاسی اور قانونی سطح پر چیلنج کیا جانا چاہئے۔

چدمبرم نے شاہ کے بیان کو حقیقی طور پر غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ بیان سیاسی الزامات اور جوابی الزامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے حقائق کی بنیاد پر صورتحال کو واضح کرتے ہوئے حکومت سے  ایسے بیانات سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم پرتنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کربہت افسوس ہوا کہ کل اس ملک کے سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟