پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آپریشن سندور پر بحث ہورہی ہے۔ بدھ کو بھی اس آپریشن سے متعلق سوالات اور جوابات کا سلسلہ جاری رہا۔ سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن نے بھی آپریشن سندور پر کئی اہم سوالات اٹھائے۔ جیا بچن نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا، تو پھر ہوا کیا؟
جیا بچن کا سوال: آپریشن کو ‘سندور’ نام کیوں دیا گیا؟
Watch: Samajwadi Party MP Jaya Bachchan says, “…I must congratulate you (Ruling Party) , for appointing such writers who give such grand names. But why did you name it ‘Sindoor’? The sindoor has been wiped off the foreheads of women whose husbands were killed…”
(Video… pic.twitter.com/U9vFUJ6MA4
— IANS (@ians_india) July 30, 2025
جیا بچن نے کہا:”سر، سب سے پہلے تو میں آپ لوگوں کو مبارکباد دوں گی کہ آپ نے ایسے مصنف رکھے ہوئے ہیں، جو بڑے بڑے نام تجویز کرتے ہیں۔ یہ نام ‘سندور’ دیا کیوں ؟ سندور تو اجڑ گیا لوگوں کا، جو مارے گئےجن کی بیویاں رہ گئیں۔ پلیز، آپ بتائیے۔”
“آپ نے عوام کا بھروسہ توڑا، وہ آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے”
آگے جیا بچن نے کہا: “جو یاتری (زائرین) گئے تھے، وہ کس بھروسے پر گئے تھے؟ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد سینا ٹھوک کے میں نے دیکھا ہے ، راجیہ سبھا میں کہا گیا دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ آپ نے وعدہ کیا تھا۔ کیا ہوا پھر؟ وہ زائرین اُسی وعدے پر کشمیر گئے تھے۔ ان کے لیے تو کشمیر جنت ہے۔ مگر کیا ملا انہیں؟ جن لوگوں سے آپ نے وعدہ کیا تھا، ان کا بھروسہ ٹوٹا ہے۔ آپ 25 جانیں بھی نہیں بچا سکے۔ ان کے خاندان والے آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔”
“اتنی بھی عاجزی نہیں کہ معافی مانگیں؟”
جیا بچن نے مزید کہا:”آپ لوگوں میں اتنی بھی عاجزی نہیں کہ آپ ان کے اہلِ خانہ سے معافی مانگیں؟ یہ تسلیم کریں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ ہمیں معاف کر دیجیے۔ ہمیں آپ کو محفوظ رکھنا چاہیے تھا۔ یہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ عوام کو تحفظ دے۔”
قابل ذکر بات یہ ہےکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس میں 26 معصوم سیاحوں کی جان گئی۔ وہ سب کشمیر میں گھومنے کے لیے آئے تھے۔ اس کے بعد بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں آپریشن سندور شروع کیا، جس میں پاکستان کے اندر موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

