بی جے پی لیڈر جے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے سے معافی مانگی۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ میں آپریشن سندورپربحث کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا، جب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جے پی نڈا کو راجیہ سبھا میں اپنے الفاظ پرمعافی مانگنی پڑی۔ یہ پورا معاملہ اس وقت ہوا جب جے پی نڈا کانگریس پرحملہ کر رہے تھے۔ وہ کانگریس کے سینئررکن پارلیمنٹ ملیکا ارجن کھڑگے کواپنی تقریرکے بعد گھیررہے تھے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ کھڑگے نے پی ایم مودی کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ ان کے قد سے میل نہیں کھاتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا درد سمجھ سکتا ہوں کیونکہ 11 سال اپوزیشن میں بیٹھنے کی وجہ سے وہ ذہنی توازن (مینٹل بیلنس) کھوچکے ہیں۔
بی جے پی صدراور راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈرجے پی نڈا کے یہ کہتے ہی کانگریس جارحانہ ہوگئی۔ کانگریس اراکین نے ایوان میں ہنگامہ شروع کردیا۔ اس پرجے پی نڈا نے کہا – میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ یہ ذہنی عدم توازن نہیں ہے، بلکہ ملیکا ارجن کھڑگے کے جذباتی حالت میں کہے گئے الفاظ ان کی پارٹی اوران کی شخصیت سے میل نہیں کھاتے، میں یہی کہنا چاہتا ہوں۔
#WATCH | Discussion on Operation Sindoor | Leader of House in Rajya Sabha JP Nadda says, “He (RS LoP Mallikarjun Kharge) is a very senior leader but the way in which he had commented on the PM…I can understand his pain. He (PM Modi) has been there since 11 years now. He happens… pic.twitter.com/xqS4qLOOTt
— ANI (@ANI) July 29, 2025
تب نہرو نے کہا تھا کہ عوام سے کچھ بھی چھپایا نہیں جانا چاہئے
اس سے پہلے کانگریس لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے نے آپریشن سندورپربحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سال 1962 میں جب ہندوستان-چین جنگ چل رہی تھی، تب جواہرلال نہرو نے چند اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے مطالبہ پرخصوصی سیشن بلایا تھا۔ اس وقت مانگ اٹھی تھی کہ سیکریٹ سیشن (خفیہ میٹنگ) بلائی جائے، لیکن انہوں نے (نہرو) کہا کہ عوام سے کچھ بھی چھپایا نہیں جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تھی ہماری جمہوریت۔ موجودہ حکومت نہ تو خصوصی سیشن بلاتی ہے اور نہ سچائی سامنے لاتی ہے۔ یہاں تک کہ جب آل پارٹی میٹنگ ہوتی ہے تو وزیراعظم نریندر مودی انتخابی تشہیرمیں مصروف ہوجاتے ہیں۔ اگر وزیراعظم مودی میں سننے کی صلاحیت نہیں ہے تو وہ کرسی پر بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔
ایک دن آئے گا جب آپ کا غرور ٹوٹے گا
انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملہ ہوا۔ اس کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور میں نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر خصوصی سیشن بلانے کا مطالبہ کیا، لیکن ہمیں اس خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔ وزیراعظم مودی کے اندر اتنا غرور ہے کہ وہ اپوزیشن کے خط کو جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ ایک دن آئے گا، جب آپ کا غرور ٹوٹے گا۔ وزیراعظم مودی کو لوگوں کے گلے پڑنے کی فرصت ہے، لیکن اپوزیشن کے لیڈران کو جواب دینے کا وقت نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
