جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت پر سوال اٹھایا۔ (تصویر: اے این آئی)
پونچھ میں بدھ (30 جولائی، 2025) کودودہشت گردوں کے مارے جانے پرجموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ توچلتا رہے گا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ آپ ان سے سوال پوچھئے، جن لوگوں نے 2019 میں کہا تھا کہ جموں وکشمیرسے 370 ہٹنے پرساری دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔ آج 370 کو ہٹائے ہوئے تقریباً 6 سال ہو رہے ہیں۔ آج بھی دہشت گرد مارگرائے جا رہے ہیں۔ توکہیں نہ کہیں اس وقت کہنے میں اورآج کی حقیقت میں فرق ہے۔ دراصل، عمرعبداللہ بدھ کوگجرات کے احمدآباد پہنچے۔ یہاں پرمیڈیا نے ان سے آپریشن سندوراور دودہشت گردوں کے مارے جانے سے متعلق سوال پوچھا تھا۔
مرکزی حکومت کو جواب دینا ہوگا: عمرعبداللہ
پارلیمنٹ میں آپریشن سندورپرپارلیمنٹ میں بحث کے دوران وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا، “بحث ہورہی ہے۔ اچھی بات ہے، ہونی چاہئے۔ بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جس پرمرکزی حکومت کوجواب دینا ہوگا۔ خاص طورپرجموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرصاحب نے کچھ دن پہلے یہ اعتراف کیا کہ پہلگام میں انٹلی جنس اورسیکورٹی کی ناکامی ہے۔ اگریہ ناکامی ہوئی توکوئی نہ کوئی تواس کے لئے قصوروارہے۔
#WATCH | Ahmedabad, Gujarat: J&K CM Omar Abdullah says, “If you look at the last 30-35 years, ever since tourism started, there are three states from where the maximum number of tourists reach J&K- Gujarat, Maharashtra, and West Bengal. My team and I have come here for a tourism… pic.twitter.com/HCQU7En2lf
— ANI (@ANI) July 30, 2025
انٹلی جنس اورسیکورٹی ناکامی پرکوئی کارروائی نہیں ہوئی: وزیراعلیٰ
جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے میڈیا سے بات چیت میں مزید کہا، “ایک طرف دہشت گردوں کے خلاف ہمیں جو کارروائی کرنی تھی، وہ ہم نے کرلی۔ تین جوپہلگام کے لئے ذمہ دارتھے، ان کوتوختم کردیا گیا ہے، لیکن انٹلی جنس اورسیکورٹی کی ناکامی رہی، اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ اس پرتولوگ سننا چاہیں گے۔”
عمرعبداللہ نے سیاحت سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ
عمرعبداللہ نے کہا کہ گزشتہ 35-30 سالوں میں دیکھیں توجموں وکشمیرمیں جب بھی ٹورازم (سیاحت) دوبارہ شروع ہوئی، تین اہم جگہ ہیں، جہاں سے لوگ کشمیرآنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین جگہ گجرات، مہاراشٹراورمغربی بنگال ہے۔ گاندھی نگرمیں ٹورازم پردو دنوں کا ایونٹ ہے، اسی سلسلے میں، میں اورمیرے ساتھی یہاں آئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دوبارہ گجرات سے اچھی تعداد میں سیاح ہمارے یہاں آنا پسند کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

