Bharat Express

Naxalites

وزیر اعظم نریندر مودی کے چھتیس گڑھ کے دورے سے پہلے اتوار کو پچاس ماؤنوازوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اس آپریشن کے دوران ڈی آر جی کے دو فوجی زخمی ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ زخمی فوجیوں کی حالت نارمل بتائی جاتی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کے خطرے سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیےحکومت ہند (جی او آئی) نے 2015 میں ’ایل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی اور ایکشن پلان‘ کو منظوری دی۔

اس سال اب تک 10 انکاؤنٹر میں 119 نکسلائیٹس مارے جاچکے ہیں۔ جب کہ 2024 میں 239 نکسلائیٹس مارے گئے۔ ڈبل انجن والی حکومت کے تحت گزشتہ 14 مہینوں میں کل 358 نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

حکام کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق نکسلیوں کے خلاف ایک تازہ کارروائی میں چھتیس گڑھ میں دو انکاؤنٹر ز میں ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) کے کم از کم 22 ارکان مارے گئے۔

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکار نکسلیوں پرقہربن کرٹوٹ پڑے۔ بیجاپور اور کانکیر میں ہوئے دوالگ الگ انکاؤنٹرمیں کل 22 نکسلیوں کوہلاک کردیا گیا ہے۔

پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس دوران 300 سے زیادہ نکسلائیٹس مارے گئے، تقریباً 1000 نکسلائیٹس کو گرفتار کیا گیا

کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کرکلا تعلقہ میں واقع کبینالے گاؤں میں پیر کی رات اینٹی نکسل فورس (ANF) اور نکسلیوں کے درمیان ایک زبردست تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں بدنام نکسلی لیڈر وکرم گوڑا مارا گیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہم نکسل ازم کو ختم کریں گے۔ میری اپیل ہے کہ وہ قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، ہتھیار چھوڑ دیں۔ شمال مشرق اور کشمیر میں کئی جگہوں پر بہت سے لوگ اپنے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں۔

منورما دیوی کے شوہر بندیشوری یادو ضلع کونسلر کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے خلاف نکسل سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بندیشوری یادو کو نکسلیوں کو کارتوس فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران ان کی گاڑی سے کارتوس برآمد ہوئے تھے۔