Bharat Express-->
Bharat Express

Major action by security forces in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 30 نکسلائیٹ ہلاک،2025 میں اب تک 119 نکسلی مارےگئے

اس سال اب تک 10 انکاؤنٹر میں 119 نکسلائیٹس مارے جاچکے ہیں۔ جب کہ 2024 میں 239 نکسلائیٹس مارے گئے۔ ڈبل انجن والی حکومت کے تحت گزشتہ 14 مہینوں میں کل 358 نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ میں نکسل مخالف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ بیجاپور اور کانکیر میں دو الگ الگ انکاؤنٹر میں کل 30 نکسلائیٹس مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں 600 فوجی شریک تھے۔

، بستر کے آئی جی سندرراج پی نے معلومات دیتے ہوئے  بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بیجاپور کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، جس میں 26 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس تصادم میں سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار راجو اویام شہید ہوگیا۔ راجو اویام پہلے ماؤنواز تنظیم سے منسلک تھے، لیکن 2020 میں انہوں نے مرکزی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ پچھلے پانچ سالوں میں وہ نکسل مخالف کئی کامیاب آپریشنز کا حصہ رہے اور اب انہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جان قربان کر دی ہے۔

2025 میں اب تک 119 نکسلی مارے گئے

اس سال اب تک 10 انکاؤنٹر میں 119 نکسلائیٹس مارے جاچکے ہیں۔ جب کہ 2024 میں 239 نکسلائیٹس مارے گئے۔ ڈبل انجن والی حکومت کے تحت گزشتہ 14 مہینوں میں کل 358 نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے میڈیا کو بتایا کہ گنگلور میں 26 اور کانکیر نارائن پور علاقے میں 4 نکسلائیٹس مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی مسلسل کامیاب کارروائیوں کے اثرات اب زمینی سطح پر نظر آرہے ہیں۔ گڑپا کا ہفتہ وار بازار جو 25 سال سے بند تھا دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ کونڈاپلی میں بھی خدمات بحال کردی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 570 موبائل ٹاورز لگائے گئے ہیں، جس سے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں بہتری آرہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ہتھیار ڈالنے کی نئی پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ اگر نکسلی اجتماعی طور پر ہتھیار ڈالتے ہیں تو انعام کی رقم دوگنی ہو جائے گی۔

شہداء کے اعزاز میں نئی ا​​سکیم

وجے شرما نے اعلان کیا کہ شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے مسائل کو آئی جی رینج کی سطح پر حل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’ویر بالیدانی یوجنا‘ کے تحت شہیدوں کے مجسموں کو نصب کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایلواد پنچایت ابھیان کے تحت پنچایتوں میں بیداری مہم چلائی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ نکسلیوں کے ہتھیار ڈالیں۔ اگر کسی گاؤں کو نکسل فری قرار دیا جاتا ہے، تو اس کی ترقی کے لیے فوری طور پر ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔

ریاست میں نکسل مخالف آپریشن کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے نکسلیاں اپنی جگہ کھو رہے ہیں۔ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی یہ حکمت عملی نکسل سے متاثرہ علاقوں میں امن اور ترقی کی سمت میں ایک بڑا قدم ثابت ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read