Bharat Express

Mehbooba Mufti

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ مسلح افواج جموں وکشمیر میں افسپا کو واپس لینے پرغور کرسکتی ہے، سے متعلق بیان پرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے تبصرہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ مفتی نے امید ظاہر کی کہ حکومت افسپا کو ہٹانے سے متعلق اپنے وعدے کو پورا کرے گی کیونکہ اس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کو راحت ملے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو لے کر جموں و کشمیر کے لوگوں میں جو غلط فہمی پھیلائی گئی تھی وہ اب پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔ 370 کو ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر میں امن ہے، سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، ترقی لوگوں کے گھروں تک پہنچی ہے، دہشت گردی ختم ہوئی ہے، پتھربازی صفر ہو گئی ہے۔

این سی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی وادی کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور کانگریس سے جموں خطے میں دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کو کہا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ لداخ سیٹ پر مشترکہ امیدوار ہوگا۔

بخشی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی 6400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری نگر کی چھوٹی سڑکوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ سٹیڈیم کے باہر 24 گھنٹے پہلے ہی بیریکیڈنگ کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر (26 فروری 2024) کو بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنے ناقدین کو ہراساں کرنے کے لیے ان کے ہندوستان کے سفر پر پابندی لگا رہی ہے۔ یہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ مل کرالیکشن نہیں لڑے گی اور وہ تمام سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔

خبر ہے کہ محبوبہ مفتی اننت ناگ جارہی تھیں اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں  محبوبہ مفتی کی کار چلانے والے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی خبر مل رہی ہے ۔ یہ حادثہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سونہ مرگ میں پیش آیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دونوں نے محبوبہ مفتی کو نظر بند کیے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں، پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو گھر میں نظر بند نہیں کیا گیا ہے۔