Bharat Express DD Free Dish

Mehbooba Mufti

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اب حملے نہیں کرے گا۔ اس سے لگتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل چاہتے تھے کہ سیزفائرہو۔

محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے ردعمل پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان، جسے طویل عرصے سے بین الاقوامی معاملات میں تاریخی اور اصولی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے، نہ صرف خاموش ہے بلکہ حملہ ور کے ساتھ کھڑا ہوتا نظر آ رہا ہے۔

اس تنازعہ نے سوشل میڈیا پر وسیع توجہ حاصل کی، جہاں کچھ صارفین نے عمر عبداللہ کے موقف کو ہندوستان کے مفادات کی حمایت قرار دیا، جبکہ دوسروں نے محبوبہ کے امن کی وکالت کو سراہا۔

جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عمرعبداللہ کو تلبل نیوی گیشن بیراج کی تعمیرکی بات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ اشتعال انگیزبیان ہے۔

ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پاکستان سے بڑا بدلہ لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اورپاکستان کی طرف سے مسلسل حملے کئے جا رہے تھے، جس کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب، امریکہ اور یوروپی یونین کی کوششوں سے دونوں ممالک سے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی۔

محبوبہ نے اپنے بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہند-پاک کشیدگی کے معاملے میں امریکہ ایک خاص نقطہ سے آگے مداخلت نہیں کرے گا۔ حالانکہ، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف سے رابطہ کرکے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

ہندوستان-پاکستان سرحد پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے ڈرون حملے کوہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوجی کارروائی کے بجائے سیاسی حل کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھورہے ہیں۔ ساتھ ہی خواتین اور بچے بے گھر ہورہے ہیں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کالی پٹی پہن کراحتجاجی مظاہرہ کیا اورجمعہ کی نمازمیں کالی پٹی پہننے کی اپیل کی تھی۔

انھوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر تفرقہ پیدا ہو۔

حج یاترا کے کوٹے میں زبردست کٹوتی کی خبروں سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پرائیویٹ کوٹے میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے، جس سے عازمین حج اورآپریٹرپریشان ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت سے اس موضوع کوسعودی عرب کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔