Bharat Express

Manipur

اس سے قبل 16 جون کو مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم اس وقت مرکزی وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے۔

مانا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا وفد آئندہ جمعرات تک ممکن ہے منی پور کا دورہ کرے۔ البتہ حتمی تاریخ کا اعلان پیر کو اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد منی پور جاکر وہاں کی زمینی صورتحال کو دیکھنے کی کوشش کرے گا۔

اپوزیشن جماعتوں نے منی پور میں تشدد پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث کے لیے نوٹس بھی دیا ہے۔ توقع ہے کہ آج منی پور میں ہو رہے تشدد پر حکومت کی طرف سے جواب دیا جا سکتا ہے

وزیراعظم کو دو ماہ بعد احساس ہوا کہ وہاں کوکی برادری کے لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مجبوری میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے، کیونکہ یہ ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہو رہا ہے کہ پولیس کی حراست سے باہر لے جانے کے بعد وہاں کی خواتین کو کس طرح بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

اتوار کو منی پور کے تشدد سے متاثرہ امپھال مغربی ضلع میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 (سی آر پی سی) کے تحت عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی۔ یہ اطلاع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ این جانسن میٹی نے ہفتہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دی ہے

تشدد کی آگ میں جلنے والے منی پور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ ریاست میں جاری بحران کی تازہ ترین پیشرفت میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ آج گورنر سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برین سنگھ آج دوپہر ایک بجے منی پور کی گورنر انوسویا اوئیکے کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آئندہ انتخابات میں شکست نہ ہوئی تو پورا ملک منی پور کی طرح جل جائے گا، چونکہ بی جے پی سماجی ہم آہنگی اور انصاف کی نہی ، بلکہ اقتدار کی پرواہ کرتی ہے۔

منی پور کے امپھال ضلع میں پیر کو مسلح افراد کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

جیٹلی کے والدین چوہدری شرت سنگھ اور اینگبی دیوی گاؤں میں سڑک کے کنارے ایک ڈھابہ چلاتے ہیں جہاں پکوڑوں کے ساتھ روٹی، سبزی اور شام کی چائے پیش کی جاتی ہے۔ اگرچہ والدین بھاری اخراجات کو جانتے تھے، لیکن وہ اپنے بیٹے کی امنگوں پر ٹھنڈا پانی ڈالنےکے موڈ میں نہیں تھے۔

 ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ نے منی پور تشدد کے بعد وہاں کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 1993 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیو سنگھ کو ریاست کا نیا ڈی جی پی بنایا گیا ہے۔