مانسون سیشن کا آج دوسرا دن ہے، منی پور تشدد پر حکومت دے سکتی ہے جواب
Parliament Monsoon Session Live Updates: پارلیمنٹ میں مانسون اجلاس کا آج (21 جولائی) دوسرا دن ہے جو 20 جولائی کو شروع ہوا تھا۔ اجلاس کے پہلے دن منی پور میں خواتین پر مظالم پر ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ جس کے بعد اپوزیشن نے اس واقعہ پر ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے منی پور میں تشدد پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث کے لیے نوٹس بھی دیا ہے۔ توقع ہے کہ آج منی پور میں ہو رہے تشدد پر حکومت کی طرف سے جواب دیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے اس معاملے پر دونوں ایوانوں میں بحث کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ مانسون سیشن سے متعلق لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس جانیں…