Bharat Express DD Free Dish

Mamata Banerjee

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت، مذہب کا سب سے بڑا درس ہے، لیکن آپ لوگ ہمیشہ سیاست میں نفرتی اور فرقہ وارانہ کارڈ کھیلتے ہیں۔ سیاسی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال نہ کریں۔ میں خود ایک ہندو ہوں۔ مجھے اس کے لئے آپ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندوادھیکاری نے بی جے پی رکن اسمبلی کا مائیک بند کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار بی جے پی کی حکومت آجانے دو، ٹی ایم سی کے سبھی مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پرپھینکوا دیں گے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جمعرات (27 فروری 2025) کو پارٹی سپریمو ممتا بنرجی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا اور ان کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل (18 فروری 2025) کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ میلے کی مبینہ بدانتظامی کے لیے مرکزی حکومت اور یوپی کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد اب مغربی بنگال میں انڈیا اتحاد کو دھچکا لگا ہے۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جمعرات کو واضح کیا کہ ترنمول کانگریس 2026 کے اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔

اسمبلی بجٹ اجلاس سے قبل ایک اندرونی میٹنگ کے دوران ممتا نے ترنمول ایم ایل اے سے کہا، "ہم اپنے بل بوتے پر دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔ کانگریس کے پاس یہاں کچھ نہیں ہے۔ ہم اپنے بل بوتے پر جیتیں گے۔"

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد سے زیادہ بنگالی ووٹروں نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا،

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ آر جی کر کیس میں سیالدہ کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سب نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا لیکن عمر قید کی سزا ملی۔ اب، انہوں نے کہا ہے کہ وہ مجرم کی سزائے موت کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں جان کر انتہائی دکھی اور صدمے میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں بہت صدمے میں ہوں کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیسے کروں، بھگوان چیتالی کو زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت دے۔‘‘

فروری 2024 میں، سندیشکھلی علاقے میں کچھ مقامی ٹی ایم سی لیڈران پر خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور زمین ہتھیانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم ممتا نے پیر (30 دسمبر 2024) کو کہا، ’’میں جانتی ہوں کہ اس کے پیچھے ایک بڑا کھیل تھا اور اس میں پیسے کا اثر تھا۔