Bharat Express

Mamata Banerjee visits Bihar next month: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اگلے ماہ جا سکتی ہیں بہار، 12 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ہو سکتی ہے میٹنگ

پٹنہ میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ منعقد کرنے کا خیال بنرجی نے پیش کیا تھا، جنہوں نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں نتیش کمار سے ملاقات کی تھی۔

ممتا بنرجی اگلے ماہ جا سکتی ہیں بہار۔ فائل فوٹو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی آئندہ ماہ بہار میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) کی میٹنگ سے ملنے والے اشارے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی 12 جون کو پٹنہ میں میٹنگ ہو سکتی ہے۔ میٹنگ میں شامل ہو کر ممتا بنرجی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف لڑائی میں اپوزیشن اتحاد کی تعمیر اور اسے مضبوط بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں گی۔ بتا دیں کہ اس میٹنگ میں کانگریس  کے سیئنر لیڈر راہل گاندھی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

سی ایم ممتا نے نتیش کمار کو دیا تھا آئیڈیا 

واضح رہے کہ پٹنہ میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ منعقد کرنے کا خیال بنرجی نے پیش کیا تھا، جنہوں نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں نتیش کمار سے ملاقات کی تھی۔اس مہینے کے شروع میں، کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی زبردست جیت کے بعد بنرجی نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی حمایت کرے گی جہاں وہ مضبوط ہے۔ ترنمول سپریمو نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ سیٹوں کی تقسیم میں ان علاقائی پارٹیوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں وہ مضبوط ہیں۔

اپوزیشن کو متحد کرنے میں مصروف ہیں نتیش 

وہیں جے ڈی (یو) کے سینئر لیڈر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار گزشتہ سال اگست میں بی جے پی سے علیحدگی کے بعد سے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لانے پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی پارٹی میں دراڑ پیدا کرنے اور ان کے قد کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

چندر شیکھر راؤ سے بھی بات کر چکے ہیں نتیش

اپوزیشن کو متحد کرنے کی اپنی کوششوں میں مصروف سی ایم نتیش کمار اب تک کانگریس کے اتحادیوں جیسے ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ جیسے حریفوں سے بھی بات چیت کر چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read