مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کرتے ہوئے سی ایم کجریوال
Kejriwal meets Mamata: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنری سے ملاقات کی ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔ سی ایم نے الزام لگایا کہ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی وہاں بی جے پی ایم ایل اے کو خرید کر حکومت بنالیتی ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی، وہاں ایم ایل اے کو ڈرانے کے لیے ای ڈی بھیج دیتی ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی، وہاں قانون کا غلط استعمال کرکے غیر بی جے پی حکومت کو گورنر کے ذریعے کام نہیں کرنے دیتی ہے۔ ہم نے پنجاب، تمل ناڈو اور مغربی بنگال، تلنگانہ میں اس کی مثالیں دیکھی ہیں۔ اب انہوں نے دہلی میں جو کچھ کیا ہے وہ مکمل طور پر جمہوریت کے خلاف ہے۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے آٹھ سال تک جدوجہد کی ہے۔ آٹھ سال بعد دہلی والوں کی جیت ہوئی ہے۔سپریم کورٹ سے دہلی کی عوام کی جیت کے ایک ہفتے کے بعدہی انہوں نے آرڈیننس لا کر سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔کمال کی بات یہ ہے کہ آرڈیننس اس دن لایا گیا جب سپریم کورٹ چھٹی پر تھی۔ یعنی بی جے پی کے دل میں کالا تھا۔
Delhi CM @ArvindKejriwal, Punjab CM @BhagwantMann व AAP वरिष्ठ नेताओं ने West Bengal CM @MamataOfficial से मुलाक़ात की। pic.twitter.com/KyzBZ7wVQK
— AAP (@AamAadmiParty) May 23, 2023
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے دوران پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اور دہلی کے وزیر آتشی سی ایم کیجریوال کے ساتھ موجود تھے۔ اس سے پہلے، سی ایم کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آج سے میں پورے ملک سے نکل رہا ہوں۔ دہلی کے لوگوں کے حقوق کے لیے۔ سپریم کورٹ نے کئی سالوں کے بعد حکم جاری کیا اور دہلی کے لوگوں کو ان کا حق دلاتے ہوئے انصاف کیا،لیکن مرکزی حکومت نے آرڈیننس لا کر وہ تمام حقوق چھین لیے۔ جب یہ قانون راجیہ سبھا میں آئے گا تو اسے کسی بھی حالت میں پاس نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے صدور سے ملاقات کریں گے اور ان کی حمایت حاصل کریں گے۔
ये लड़ाई केवल दिल्ली वालों की लड़ाई नहीं है। ये लड़ाई भारतीय जनतंत्र को बचाने की लड़ाई है, बाबा साहिब के दिये संविधान को बचाने की लड़ाई है, न्यायपालिका को बचाने की लड़ाई है। ये लड़ाई देश बचाने की लड़ाई है। इसमें सबके साथ की अपेक्षा करता हूँ। https://t.co/oiqkqzuOuJ
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) May 23, 2023
سروس آرڈیننس کو لے کر کیجریوال پہلے ہی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کر چکے ہیں۔ نتیش نے اس معاملے میں مرکز کے ساتھ لڑائی میں عام آدمی پارٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔اب ممتابنرجی بھی کیجریوال کے ساتھ جاتی ہوئی نظرآرہی ہیں ۔یاد رہے کہ بدھ کو ممبئی میں شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار سے بھی ملاقات کرکے راجیہ سبھا میں ان سے حمایت کی اپیل کریں گے۔
-بھارت ایکسپریس