Bharat Express

Congress at zero in West Bengal: مغربی بنگال میں کانگریس پارٹی ہوئی زیرو،واحد رکن اسمبلی نے بھی تھام لیا ٹی ایم سی کا دامن

مغربی بنگال میں کانگریس مکمل طور پر زیرو ہوگئی ہے چونکہ واحد کانگریس رکن اسمبلی نے بھی آج کانگریس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے مغربی بنگال اسمبلی کانگریس پارٹی سے مکمل طور پر پاک ہوگئی ہے ۔ کچھ ماہ قبل ساگردیگھی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس رکن اسمبلی بائرن بسواس نے بڑی جیت درج کی تھی ۔

کانگریس پارٹی چھوڑ کر ٹی ایم سی جوائن کرتے ہوئے رکن اسمبلی بائرن بسواس

Congress at zero in West Bengal: مغربی بنگال میں کانگریس مکمل طور پر زیرو ہوگئی ہے چونکہ واحد کانگریس رکن اسمبلی نے بھی آج کانگریس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے مغربی بنگال اسمبلی کانگریس پارٹی سے مکمل طور پر پاک ہوگئی ہے ۔ کچھ ماہ قبل ساگردیگھی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس رکن اسمبلی بائرن بسواس نے بڑی جیت درج کی تھی ۔ اس وقت انہوں نے ٹی ایم سی امیدوار کو 22 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی ۔ اس ایک جیت کی وجہ سے کانگریس کا مغربی بنگال اسمبلی میں کھاتا کُھلا تھا لیکن اسی ایم ایل اے نے اب ٹی ایم سی کا دامن تھام لیا ہے جس کے بعد مغربی بنگال اسمبلی میں کانگریس زیرو پر آگئی ہے۔

ٹی ایم سی نے ایک ٹوئیٹ کرکے لکھا ہے کہ ترنمول کانگریس  کا پریوار اب بڑا ہوگیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں کانگریس ایم ایل اے بائرن بسواس نے ہمارے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ساتھ مل کر بی جے پی کی تقسیم کرنے والی سیاست کو ہرائیں گے۔ اس بڑے جھٹکے پر کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بسواس نے ساگردیگھی کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ ٹی ایم سی نے غلط طریقے سے بسواس کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا ہے ۔ اگلی بار مستقبل میں مزید معبتر امیدوار کو اتارا جائے گا۔

اب کانگریس مسقتبل میں کیا قدم اٹھائے گی ،یہ ایک الگ مسئلہ ہے، لیکن کسی ریاست میں زیرو پر پہنچ جانا بڑا سیاسی جھٹکا ہے۔ کانگریس پارٹی کیلئے یہ درد اس لئے بھی بڑا ہے کیوں کے اس نے ساگردیگھی اسمبلی سیٹ جیٹ کر خود کو بنگال میں پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کررہی تھی اور سیاسی ماہرین بھی اس جیت کو کانگریس پارٹی کیلئے بوسٹر مان رہے تھے لیکن اب اس ایم ایل اے نے بھی ٹی ایم سی کا دامن تھام کر کانگریس پارٹی کو صفر پر پہنچا دیا ہے۔ اس جھٹکے کے بعد کانگریس پارٹی از سرنو اپنی حکمت عملی پر غور کررہی ہے اور پارٹی کو مغربی بنگال میں کیسے زندہ کرنا ہے اس کیلئے غور وخوض شروع کردیا گیا ہے

-بھارت ایکسپریس