Bharat Express

Mamata Banerjee

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات (8 فروری) کو اس کیس کو فوجداری بنچ کو منتقل کرنے کا حکم دیا جس میں ایمیکس کیوری نے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی بنگال کے اصلاح گھروں میں قید کچھ خواتین قیدی حاملہ ہو رہی ہیں۔

کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے حالیہ بیان سے ناراض ہیں، ممتا بنرجی نے کانگریس کو لے ک سخت بیان دیا تھا۔

ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا، میں نے کانگریس سے کہا کہ 2 سیٹیں لیں، لیکن انہوں نے (کانگریس) انکار کر دیا۔ یوپی میں الہ آباد جاؤ، اور بنارس میں بی جے پی کو شکست دینے کے بعد واپس آؤ۔'' انہوں نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ کچھ لوگ تصویر لینے آتے ہیں۔

راج بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران جب ممتا بنرجی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ نتیش کمار کے یو ٹرن سے بی جے پی کو کتنا فائدہ ہوگا، تو وہ سیدھا جواب دینے سے گریز کرتی نظر آئیں۔ تاہم، انہوں نے کہا، "حالات کچھ بھی ہوں، وہ ہمیشہ بی جے پی کے خلاف لڑیں گی

بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ نے الزام لگایا تھا کہ ٹی ایم سی حکومت ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں ہونے والی تقریبات میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راہل گاندھی کا خطاب اور بنگال میں اٹھائے گئے مسائل سے انڈیا اتحاد کی مستقبل کی حکمت عملی اور اس میں ترنمول کانگریس کی پوزیشن بھی کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔

لوک سبھا الیکشن میں کچھ ہی ماہ باقی ہیں اورانڈیا الائنس میں اب تک سیٹوں کی تقسیم نہیں ہو پائی ہے۔ سیٹ شیئرنگ پربات چیت چل رہی ہے، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ایسے میں اب انڈیا الائنس کو جھٹکا لگنے لگا ہے۔

یہ حادثہ بردھمان سے کولکتہ واپسی کے دوران پیش آیا۔ اچانک  ممتا بنرجی کے قافلے کے سامنے ایک اور کار آئی اور ان کی گاڑی نے فوراً بریک لگا دی۔ خراب موسم کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر سے سفر نہیں کر رہی تھیں

ترنمول کانگریس نے کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال میں کانگریس کو دو سیٹیں دے گی۔ کانگریس کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مغربی بنگال کی 42 میں سے دو سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔

ممتا بنرجی نے 2015 میں اپنی حکومت کی جانب سے نیتا جی سے متعلق 64 فائلوں کی فہرست بندی کا حوالہ دیا اور بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ برسراقتدار پارٹی کے اقتدار میں آنے سے قبل نیتا جی کی گمشدگی کی تحقیقات کے وعدے سے مکر گئی ہے۔