Bharat Express

Congress Vs TMC: ”دیدی اور بی جے پی ایک ہی زبان کیوں بول رہے ہیں’ کانگریس کو 40 سیٹیں بھی نہیں ملنے والے ممتا کے بیان کو لے کر ادھیر رنجن چودھری کا رد عمل

کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے حالیہ بیان سے ناراض ہیں، ممتا بنرجی نے کانگریس کو لے ک سخت بیان دیا تھا۔

ممتا کے بیان کو لے کر ادھیر رنجن چودھری کا رد عمل

کانگریس پارٹی کے لیڈرادھیر رنجن چودھری ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے حالیہ بیان سے ناراض ہیں، جو کانگریس کی قیادت والے ‘انڈیا’ اتحاد کا حصہ ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ 300 تو چھوڑیے مجھے شک ہے کہ کیا کانگریس 40 سیٹیں بھی حاصل کر پائے گی۔ جہاں بی جے پی لیڈران ممتا کے اس بیان سے خوش ہیں وہیں کانگریس کے لیڈران  ممتا کے خلاف جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔

اب مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کا بیان آیا ہے۔ مرشد آباد میں ادھیررنجن چودھری نے کہا، ”بی جے پی کہتی ہے کہ کانگریس ختم ہوگئی، کانگریس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے لہجے میں بات کرتے ہوتے ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کانگریس کو 40 سیٹیں بھی مل جائیں تو کافی ہے۔ چودھری نے کہا، “بی جے پی اور پی ایم مودی کہتے ہیں کہ کانگریس خوش کرنے کی سیاست کرتی ہے، ممتا بنرجی بھی یہی کہتی ہیں… میں حیران ہوں کہ بی جے پی اور دیدی ایک ہی زبان کیوں بول رہے ہیں؟”

ادھیر رنجن چودھری نے سوالیہ لہجے میں ممتا سے پوچھا کہ ’’آپ کہتی ہیں کہ آپ نے اپوزیشن کے محاذ کو انڈیا اتحاد کا نام دیا ہے، پھر آج آپ کو انڈیا اتحاد کا برا کیوں لگتا ہے؟ آپ کے لیے ریاست دوسری ہے… راہل گاندھی کے لیے ملک پہلے ہے، باقی سب کچھ دوسرے ہے۔

’ہم اتر پردیش ضرور جائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے‘

ادھیر رنجن چودھری کے علاوہ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی ہفتہ کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر جوابی حملہ کیا۔ جے رام رمیش نے کہا، ‘ہم ضرور اتر پردیش جائیں گے۔ ممتا بنرجی کے ذہن میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ اتر پردیش میں ہماری بھارت جوڑو نیا ئے یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں 11 دن تک چلے گی۔

’انڈیا اتحاد کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘

جے رام رمیش نے کہا – “وہ (ممتا بنرجی) نے کانگریس پارٹی کے بارے میں بہت سی باتیں کہی ہیں، لیکن میں کچھ نہیں کہوں گا۔ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ وہ بار بار کہتی ہیں کہ میں ‘انڈیا’ اتحاد کا حصہ ہوں۔ ہم بھی اس کا حصہ ہیں اور اتحاد کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پھر ممتا ایسے بیانات کیوں دے رہی ہیں؟

بھارت ایکسپریس۔