Bharat Express DD Free Dish

Mallikarjun Kharge

پنجاب اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ریاستی کانگریس کے اندر اندرونی لڑائی اور دھڑے بندی کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ کئی بار یہ اندرونی کشمکش عوام کے سامنے آئی، جس کی وجہ سے پارٹی کی شبیہ داغدار ہوئی۔

پی ایم مودی نے X پر لکھا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی لائے۔ یہ مقدس مہینہ غور و فکر، شکرگزاری اور رحمت کی علامت ہے۔ یہ ہمیں لوگوں کی مدد اور خدمت کرنے کی اقدار کی بھی یاد دلاتا ہے۔

تھرور نے کہاکہ یہ میری ذمہ داری نہیں ہے، لیکن میں نے پارٹی کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے۔ کئی کارکنوں کو یہ بھی لگتا ہے کہ کیرالہ کانگریس میں لیڈروں کی کمی ہے۔ یہاں تک کہ یو ڈی ایف میں کانگریس کے اتحادیوں نے بھی مجھے یہ بتایا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے عہدیداروں کو مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کو ان کے زیر چارج ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس سرگرم ہوگئی ہے۔ بہار میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کرنے والی کانگریس کی نظر دلت ووٹ بینک پر ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت راہل گاندھی اس سال اب تک دو بار پٹنہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

کرناٹک کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد کو ہریانہ کا انچارج اور راجستھان کے سینئر لیڈر ہریش چودھری کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج بنایا گیاہے۔ رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش، چندی گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جھوٹی قوم پرستی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔

ناتھورام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا قتل کر دیا تھا۔ گوڈسے نے مہاتما گاندھی پر اس وقت گولی چلائی تھی  جب وہ ایک ’پرارتھنا سبھا‘ میں تھے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے مدھیہ پردیش میں 'جے باپو، جے بھیم، جے سنودھان' ریلی کوخطاب کرتے ہوئے بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کو 'ملک مخالف' قراردیا۔

اس بار یوم جمہوریہ کا تھیم ’گولڈن انڈیا-ہیریٹیج اینڈ ڈویلپمنٹ‘ ہے۔ پریڈ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں پیرا اولمپک ٹیمیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گاؤں کے سرپنچ، جنگلی حیات کے تحفظ کے کارکن وغیرہ شامل ہیں۔