Bharat Express

Lok Sabha

ناری شکتی وندن بل میں درج شیڈیول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈیول ٹرائبز (ایس ٹی) کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کا انتظام ہے، لیکن ناری شکتی وندن ایکٹ میں او بی سی کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

 پارلیمنٹ میں پانچ دنوں کا خصوصی سیشن بلایا گیا ہے۔ پیر سے اس نئے سیشن کی شروعات ہوئی ہے۔ اس سیشن میں پارلیمانی سفرپر بحث کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران ادھیر رنجن چودھری نے کچھ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا تھا۔

کانگریس لیڈر کی تقریر کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے خواتین ممبران پارلیمنٹ کی طرف فلائنگ کس کے اشارے کیے ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد بل منظور نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن روایت کے برعکس حکومت نے بل پاس کروا لیا، اپوزیشن کو اظہار خیال کا موقع نہیں ملا

مانسون اجلاس  میں کل 17 نشستیں ہوئیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کل 20 بل پیش کئے گئے ، جبکہ راجیہ سبھا میں 5 بل پیش کئے گئے ۔اور 22 بل لوک سبھا میں منظور ہوئے ،جبکہ راجیہ سبھا میں 25 بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔23 بل ایسے رہے جو دونوں ایوان سے منظور ہوئے۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران دیئے گئے وزیراعظم مودی کے خطاب کو بورنگ بتایا اور کہا کہ انہیں لگا تھا کہ وہ منی پور تشدد کی مذمت کریں گے۔

اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 'سب کا ساتھ' صرف بولنے سے نہیں ہوتا ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے  یقین کو کیوں دھوکہ دیا گیا۔ اسے آج تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟ افسوس ہے کہ سب بولے لیکن منی پور میں خواتین کے ساتھ کیا ہوا

ادھیر رنجن چودھری نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی طاقت نے آج وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں لایا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اس تحریک عدم اعتماد کے بارے میں نہیں سوچ رہا تھا۔

اگر ہم انڈیا اتحاد ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک  پیش نہیں کرتے تو وہ پارلیمنٹ سے باہر بھاشن پر بھاشن دیتے رہتے اور منی پور پر بات نہیں کرتے۔ لیکن ہم نے انہیں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرکے انہیں مجبور کیا کہ وہ ایوان میں آکر اپنی چُپی توڑیں  اور ہم اس میں کامیاب رہے۔