PM Modi In Lok Sabha: پی ایم مودی نے لوک سبھا میں نہرو کی تقریر کا ذکر کیا، کہا – سابق وزیراعظم ہندوستانیوں کو کم عقل سمجھتے تھے
وزیر اعظم نریندر مودی آج 5 فروری کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس دوران پی ایم مودی نے اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔
Women Reservation Bill 2024: سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی میں لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ، کورٹ نے مرکزی حکومت کو جاری کیا نوٹس
ٹھاکر کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ نئی حد بندی کے بعد ناری شکتی وندن ایکٹ 2023 کو لاگو کرنے کی شق کو ہٹا دیا جائے۔ اس قانون کو 2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے۔
Modi Surname Case: راہل گاندھی کی رکنیت کی بحالی کے خلاف دائر عرضی مسترد، عرضی گزار پر سپریم کورٹ نے عائد کیا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ
جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس سنجیو کمار کی بنچ نے کہا تھا، 'ٹرائل جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، حتمی فیصلہ آنے تک سزا کے حکم پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔'
Mahua Moitra vacates Bungalow: لوک سبھا سے برطرف مہوا موئترا نے سرکاری بنگلہ کیا خالی، عدالت نے نہیں دی تھی راحت، تین بار بھیجا گیا تھا نوٹس
مہوا کو یہ بنگلہ لوک سبھا رکن کے طور پر الاٹ کیا گیا تھا، لیکن جیسے ہی ان کی رکنیت منسوخ ہوئی، انہیں بنگلہ خالی کرنے کو کہہ دیا گیا۔
Mahua Moitra Expulsion: مہوا موئترا کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے وزارت نے جاری کیا دوسرا نوٹس، اس تاریخ تک دینا ہوگا جواب
اس سے پہلے 11 دسمبر کو مہوا موئترا کوایک نوٹس دیا گیا تھا، جسے منسوخ کرنے کرنے کے لئے ٹی ایم سی لیڈر نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
Lok Sabha elections 2024: اب بنگال میں بھی سیٹوں کی تقسیم پر گھمسان، کانگریس کو 2 سے زیادہ سیٹیں نہیں دینا چاہتی ہیں ممتا بنرجی!
ذرائع کے مطابق ٹی ایم سی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو بھی اپنی تجویز سے آگاہ کیا ہے۔ ایسے میں دہلی-پنجاب کے بعد مغربی بنگال میں بھی سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جھگڑا بڑھ سکتا ہے۔
Opposition MPs Suspended: ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کا دعویٰ، ‘کچھ ممبران پارلیمنٹ خود کہہ رہے تھے کہ مجھے معطل کر دو
پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے تین نئے قوانین کے بارے میں پرہلاد جوشی نے کہا کہ 'اگر اپوزیشن کو ان قوانین کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ عدالت جانے کے لیے آزاد ہیں
Parliament security breach: راہل گاندھی نے سیکورٹی میں کوتاہی پر کہا- ‘پارلیمنٹ میں دراندازی ہوئی تو بی جے پی کے ممبران ایوان بھاگ کھڑے ہوئے’، ویڈیو شوٹ پر دیا سخت جواب
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ آئین میں اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ کہتے ہیں کہ میری ذات کی وجہ سے میری توہین ہو رہی ہے۔ اگر تمہارا یہ حال ہے تو مجھ جیسے دلت کا کیا حال ہوگا؟ جب میں ایوان میں بولنے کے لیے اٹھتا تھا تو مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا تھا۔
Parliament Security Breach Case: عدالت نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل معاملے کے ملزم للت جھا کی تحویل میں کی توسیع
پارلیمنٹ پر 2001 کے دہشت گردانہ حملے کی برسی پر لوک سبھا کی کارروائی کے دوران، دو لوگ ناظرین کی گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے اور 'کین' کے ذریعے پیلا دھواں پھیلا دیا۔
Criminal Law Bills: راجیہ سبھا سے بھی 3 فوجداری قانون بل پاس، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- اب تاریخ پر تاریخ نہیں ہے، صرف انصاف ملےگا
امت شاہ نے کہا کہ ان بلوں کا مقصد پچھلے قوانین کی طرح سزا دینا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کی روح ہندوستانی ہے۔ پہلی بار، ہمارے مجرمانہ انصاف کے عمل کو ہندوستان کے ذریعہ، ہندوستان کے لئے اور ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعہ بنائے گئے قانون کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ مجھے اس پر بہت فخر ہے۔