Militant killed in Rajouri encounter: راجوری انکاونٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک، ایک جوان شہید، تین زخمی
اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر (11 ستمبر) کی شام پترادا علاقے کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی بھی شروع کی تھی اور دو لوگوں کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔
UT of J&K transfers 270 posts of Border Battalions to UT Ladakh: جموں کشمیر انتظامیہ نے بڑی تعداد میں سرحدی بٹالین کی اسامیوں کو لداخ منتقل کیا
محکمہ داخلہ، جموں و کشمیر نے سرحدی بٹالین کی 270 پوسٹیں اور خواتین بٹالینوں کی 162 پوسٹیں یونین ٹریٹری لداخ کو منتقل کیں ہیں۔وزارت داخلہ نے سابقہ جموں و کشمیر ریاست کے سرحدی اضلاع کے لیے دو بارڈر بٹالین اور دو خواتین بٹالین کی منظوری دی تھی۔
Supreme Court reserves its verdict: آرٹیکل370 پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، جانئے کب آئے گا عدالت کا فیصلہ
جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہوچکی ہے ۔ قریب 16 دنوں تک مسلسل سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے اس پورے معاملے کی سماعت کی ہے اور اب اس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
Jammu and Kashmir Encounter: جموں وکشمیر کے ریاسی میں تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک جوان زخمی
Jammu and Kashmir News: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پولیس اِن پُٹ کی بنیاد پرتصادم ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
Govt revokes suspension of J&K lecturer: سپریم کورٹ کی تنقید اور ہدایت کے بعد کشمیری لیکچرار کی معطلی کو انتظامیہ نے کیا منسوخ
جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو سری نگر کے ایک سرکاری اسکول میں سیاسیات کے ایک سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا، جنہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔
مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں دیا جواب، کہی یہ بڑی بات
مرکز کے ان دلائل پرچیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ مرکز کے اس جواب سے معاملے کی آئینی حیثیت کا فیصلہ کرنے میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم اس معاملے کی آئینی حیثیت کا فیصلہ کریں گے۔
Mehbooba Mufti calls for return of Kashmiri Pandits: کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہوگی تبھی وادی میں مایوسی کا ماحول ہوگا ختم: محبوبہ مفتی
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے التجا نے تھاجیواڑہ میں صحافیوں سے کہا، "یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ اب بچوں میں اس زہر کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں بچے نفرت انگیز نعرے لگا رہے ہیں۔
SC hearing on Article 370: جموں کشمیر میں کب ہوں گے انتخابات، کب ملے گا مکمل ریاست کا درجہ؟ سپریم کورٹ کے سخت سوالات پر مرکز نے دیا دلچسپ جواب
اس دوران سی جے آئی نے سیدھے سوال کیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں الیکشن کب کروا رہی ہے؟ سی جے آئی نے ایس جی تشار مہتا سے یہ بھی کہا کہ وہ قانون دکھائیں کہ انہیں ریاست کی تنظیم نو کا اختیار کہاں سے ملا؟ مہتا نے آرٹیکل 3 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو ریاست کی حدود طے کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کا حق ہے۔
Jammu and Kashmir: آرٹیکل 370 پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا ’35A نے جموں و کشمیر میں ہندوستانیوں کے چھینے 3 بنیادی حقوق’
بنچ نے ریمارکس دیے کہ 1954 کے آئینی حکم نے حصہ III (بنیادی حقوق سے متعلق) کو جموں و کشمیر پر لاگو کیا لیکن اسی ترتیب میں آرٹیکل 35A بنایا گیا جس نے تین شعبوں میں استثنیٰ دے کر لوگوں کے تین قیمتی بنیادی حقوق چھین لیے۔
SC says it is a ‘problem’ if J&K academic was suspended: معطل کئے گئے کشمیری لیکچرار ظہور احمد بھٹ کو مل سکتی ہے راحت، سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دی خاص ہدایت
ظہوربھٹ کی پریشانی پر سینئر وکیل کپل سبل اور راجیو دھون نے بنچ کی توجہ دلائی، جنہوں نے کہا کہ "یہ ہماری جمہوریت کے کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ وہ اس عدالت میں پیش ہوتا ہے، تحریری گذارشات جمع کرتا ہے، اگلے دن اسے معطل کر دیا جاتا ہے۔





