Bharat Express

Jammu and Kashmir Encounter: جموں وکشمیر کے ریاسی میں تصادم، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک جوان زخمی

Jammu and Kashmir News: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں دو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پولیس اِن پُٹ کی بنیاد پرتصادم ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

کلگام انکاؤنٹر۔ (فائل فوٹو)

Jammu and Kashmir Encounter: جموں وکشمیرکے ریاسی ضلع کے چسانا کے پاس پیرکے روز(4 ستمبر) سرچ آپریشن کے دوران ہندوستانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ پیرکے روزدو دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو اِن پُٹ ملا تھا، جس کی بنیاد پر یہ تصادم شروع ہوا۔ چسانا کے تلی علاقے میں گلی صاحب میں تصادم ہوا۔ پولیس اورفوج آپریشن چلا رہی ہے۔ ایک دہشت گرد کوہلاک کردیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے بھیج دیا ہے۔

پونچھ میں ہلاک کئے گئے تھے چار دہشت گرد

اس سے قبل گزشتہ جولائی کے مہینے میں بھی سیکورٹی اہلکاروں نے چاردہشت گردوں کومارگرایا تھا۔ جموں وکشمیرپولیس نے بتایا تھا کہ پونچھ کے سندھرا علاقے میں پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سیکورٹی اہلکاروں نے چاردہشت گردوں کو مارگرایا۔ مشترکہ آپریشن مہم سورن کوٹ بیلٹ کے سندھارا علاقے میں شروع کیا گیا، جس کے بعد گولی باری ہوئی تھی۔

ہندوستانی فوج کے افسران نے کہا تھا کہ فوج کی مشترکہ ٹیم، قومی رائفلس اور جموں وکشمیرپولیس کے جوان دیگراہلکاروں کے ساتھ آپریشن کا حصہ تھے۔ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد ممکنہ طورپرغیرملکی دہشت گرد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Supreme Court Hearing on Article 370: ایم ایل اے رہتے ہوئے اسمبلی میں ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے اور ہندوستان مخالف رویہ، آرٹیکل 370 معاملے کی سماعت میں یہ نیا موڑ

دراندازی کی کوشش بھی ہوئی تھی ناکام

اس کے علاوہ اگست کے مہینے میں بھی فوج نے جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن (ایل اوسی) کے پاس دوپاکستانی دہشت گردوں کو مارکردراندازی کی کوشش کو ناکام کیا تھا۔ افسران نے بتایا تھا کہ بالاکوٹ سیکٹرمیں تصادم کی جگہ سے ایک اے کے-47 رائفل، دو میگزین، 30 راؤنڈ، دو ہتھگولے اورپاکستان کی بنی ہوئی کچھ دوائیں برآمد کی گئی تھیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read