نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ تہوار کا یہ موسم ہر شخص کو دوسروں کے ساتھ مہربانی کا برتاؤ کرنے، مثبت سوچ اپنانے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے گا۔
دیوالی پر پی ایم مودی نے کیا پیغام دیا؟
وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا، ’’پیارے ہم وطنو! دیوالی کے مقدس موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارکباد! یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی ابدی جیت کا جشن ہے۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی ہندوستان کی مالا مال روایات کو سنبھالنے اور آپسی اتحاد کے رشتوں کو مضبوط بنانے کا بھی ایک موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ’’دیوالی ہر گھر کو خوشیوں، ہم آہنگی اور خوشحالی سے روشن کرے۔ تہوار کا یہ موسم ہمیں دوسروں کے ساتھ مہربانی کرنے، مثبت سوچ اپنانے اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے۔‘‘
ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے نئے جوش اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

