Capital’s Pace Slows Amidst Diwali Festivities: دیوالی کی رونق میں دارالحکومت کی رفتار تھمی، دہلی سے نوئیڈا تک شدید ٹریفک جام
ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات پر متبادل راستوں کی تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔ لوگوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ضرورت نہ ہونے پر نجی گاڑیوں کا استعمال کم کریں، عوامی ٹرانسپورٹ یا میٹرو سے سفر کریں اور خریداری کے لیے الگ الگ اوقات کا انتخاب کریں۔غازی پور پھول منڈی جیسے حساس مقامات پر بھیڑ کو قابو میں رکھنے اور پارکنگ کے بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔
PM Modi praises Maharashtra CM Devendra Fadnavis: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کسانوں کے ساتھ منائی دیوالی ، وزیر اعظم مودی نے کی تعریف
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کسانوں کی آنکھوں سے آنسو پونچھنا ہی ان کے لیے دیوالی کا اصل مطلب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ناگپور ضلع کے لوہاری ساونگا گاؤں میں اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ دیوالی منانے کا موقع ملا۔ یہ گاؤں تاریخی ہیمادپنتھی شیو مندر کی وراثت اور کنہان ندی کی قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ خشک سالی سے پریشان کسانوں کی مشکلات، ان کے اہل خانہ کی فکرمندی اور مستقبل کے خدشات سن کر وہ جذباتی ہو گئے۔
PM Modi extends birthday wishes to Lal Krishna Advani: میرا ہاتھ تھام کر سیاست کی باریکیاں سکھائیں، وزیر اعظم مودی نے لال کرشن اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ انہوں نے اڈوانی کے سفر کو یاد کیا ہے، جس میں تقسیم کے خوف کا سامنا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے سے لے کر جن سنگھ کو مضبوط بنانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تشکیل تک کا سفر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کی قیادت اور حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت جیسے اہم پہلوؤں کا بھی ذکر کیا ہے۔
Home Minister Amit Shah extend Diwali: وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے اہل وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’روشنیوں کے تہوار دیوالی کی تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ یہ دیوالی آپ سب کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور نیک بختی لے کر آئے اور نئی توانائی و جوش و خروش پیدا کرے۔‘‘
PM Modi extends Diwali wishes: وزیر اعظم مودی نے اہل وطن کو دیوالی کی دی مبارکباد ، آج فوجی جوانوں کے ساتھ منائیں گے تہوار
وزیر اعظم نے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار پورے ملک کو روشن کر دیتا ہے اور اندھیرے پر فتح حاصل کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار اور آنے والا وقت سبھی کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دیوالی کے مقدس تہوار کے موقع پر پورا ملک روشنی سے جگمگا رہا ہے۔ روشنی کا یہ تہوار اندھیرے کے خلاف ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی کے تہوار کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار پورے ملک کو روشنی سے جگمگا دیتا ہے اور یہ تہوار تاریکی کے خلاف ہمارے عزم کی علامت ہے۔
Diwali Celebrations in the US and Canada: امریکہ اور کینیڈا میں دیوالی کی دھوم، نیویارک سے ٹورنٹو تک ، رام لیلا اور آتش بازی سے جگمگائے شہر
کینیڈا کے ٹورنٹو میں جیرارڈ انڈیا بازار کے جیرارڈ اسٹریٹ علاقے میں ہفتے کی شام سالانہ آؤٹ ڈور دیوالی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں براہ راست ڈی جے موسیقی، رقص، پھلجھڑیاں اور فٹ پاتھ پر لگنے والی سیل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔
PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے
وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا، ’’پیارے ہم وطنو! دیوالی کے مقدس موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارکباد! یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی ابدی جیت کا جشن ہے۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی ہندوستان کی مالا مال روایات کو سنبھالنے اور آپسی اتحاد کے رشتوں کو مضبوط بنانے کا بھی ایک موقع ہے۔
Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست
آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر صارفین کے لیے بینکوں کے کام کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گا۔ تاہم، آن لائن بینکنگ، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور موبائل بینکنگ کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، پنجاب نیشنل بینک سمیت دیگر سرکاری اور نجی بینکوں کے یوزر انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ ایپس کے ذریعے روزمرہ کے لین دین کر سکتے ہیں۔
Fire broke out in Gaffar Market: دیوالی سے پہلے دہلی میں آگ لگنے کے واقعات نے بڑھائی تشویش، غفار مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی ، گاندھی نگر کے کپڑوں کے گودام میں بھی لگی آگ
غفار مارکیٹ میں آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو سب سے زیادہ دشواری تنگ گلیوں کی وجہ سے پیش آئی۔ اس علاقے میں دکانوں کی تعداد زیادہ ہے اور راستے کافی تنگ ہیں، جس کے باعث فائر ٹینڈرز کو موقع تک پہنچانے اور آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔افسر کے مطابق آگ بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔





