Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دھن تیرس کا تہوار دولت، صحت اور خوشحالی کی تمنا سے جڑا ہوا ہے۔ بھگوان دھنونتری کی کرپا سے ہر شخص کو اچھی صحت اور طویل عمر حاصل ہو، جب کہ ماں لکشمی کے آشیرواد سے ملک کے ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی برقرار رہے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دی دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی
دھن تیرس، جسے دھن تریودشی بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر بھگوان دھنونتری کی پوجا کی خصوصی روایت ہے۔ اس دن ان کے شلوک کا پاٹھ کرکے اچھی صحت، طویل عمر اور بیماریوں سے پاک زندگی کی دعا کی جاتی ہے۔ آیوروید کے معالجین اور اس شعبے سے وابستہ افراد بھی آیوروید کی تعلیم شروع کرنے یا اس کے مطالعے کے دوران بھگوان دھنونتری کی وندنا کرتے ہیں۔ا
Breathing Becomes Difficult in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں بھی سانس لینا دشوار، بٹھنڈہ اور پانی پت میں اے کیو آئی 1000 سے پار، ملک کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں پر ایک نظر
دہلی-این سی آر کے شہروں میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب درج کیا گیا۔ گریٹر نوئیڈا کا اے کیو آئی 795، نئی دہلی کا 729 اور گروگرام کا 647 رہا۔ آلودگی کی یہ سطح لوگوں کی صحت کے لیے سنگین تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
Bollywood Actress Dia Mirza: دیا مرزا کے دیوالی ویڈیو تنازع پر بمبئی ہائی کورٹ کی بی ایم سی کو پھٹکار، ویڈیو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کا حکم
یہ معاملہ براہ راست ماحولیات اور عوامی صحت سے جڑا ہوا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ مذہب اور ذات کوئی بھی ہو، ہر انسان ایک ہی ہوا میں سانس لیتا ہے۔ اس لیے آلودگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو غیر ضروری تنازعات میں الجھانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
Relief or A New Crisis This Diwali: دیوالی پر راحت یا نئی آفت: دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخوں کی اجازت سے آلودگی پر کتنا ہوگا قابو؟
فضائی آلودگی کے بڑھتے خطرے کے درمیان سپریم کورٹ نے 7 اور 8 نومبر کو محدود وقت کے لیے مصدقہ گرین پٹاخے جلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کم آلودگی کا دعویٰ کرنے والے یہ پٹاخے دہلی کی زہریلی ہوا کو مزید خراب ہونے سے روک پائیں گے؟
LPG Cylinders Become Costlier: ایل پی جی سلنڈر مہنگا، دیوالی سے پہلے دہلی سے چنئی تک قیمتوں میں اضافہ
بین الاقوامی بازار میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک میں بھی اس کے دام بڑھائے گئے ہیں۔اس سے پہلے یکم اکتوبر کو اے ٹی ایف کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یکم ستمبر کو 6.28 روپے اور یکم اگست کو 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ہوائی کمپنیوں کی مجموعی کاروباری لاگت میں جیٹ فیول کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہوتا ہے۔
Western Disturbance and a Cyclonic Storm: اگلے 8 گھنٹوں میں 17 ریاستوں میں طوفان اور موسلادھار بارش کا الرٹ، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں
موسمی ماہرین کے مطابق سمندری طوفان ارناب اور مغربی ہواؤں کے دباؤ کے مشترکہ اثر سے آئندہ 2 سے 3 دن تک مشرقی اور ساحلی ہندوستان میں بارش کی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔ خاص طور پر ساحلی آندھرا پردیش، آسام، میزورم اور تریپورہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
CTI Writes to Sonia Gandhi: سی ٹی آئی نے سونیا گاندھی کو لکھا خط، 10 ہزار کروڑ کے کاروبار پر بحران کا خدشہ، ریلی دیوالی کے بعد کرانے کا مطالبہ
دہلی کے تاجروں کی تنظیم نے کانگریس کی یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں مجوزہ ریلی کی تاریخ 10 یا 11 نومبر کرنے کی اپیل کی، کہا کہ ریلی کے باعث وسطی اور پرانی دہلی کے 20 تاریخی بازاروں کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔
Congress leader Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے ریلی پر اصرار کے بعد تاجروں نے پھر اٹھایا تاریخ بدلنے کا مطالبہ، 10,000 کروڑ روپے کے نقصان کا خدشہ
تاجروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 31 اکتوبر سے ہی بیریکیڈنگ شروع کر دی جائے گی؟ کیا راجدھانی کی کئی اہم سڑکیں بند ہوں گی؟ اور کیا گاہکوں کو بازاروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا؟ان کا کہنا ہے کہ اگر کانگریس رہنماؤں کا یہ اندازہ درست ہے کہ ریلی میں 10 لاکھ افراد اور 15,000 سے 20,000 گاڑیاں شامل ہوں گی تو اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کہاں کیا جائے گا؟
CTI writes to LoP Rahul Gandhi: دیوالی کے کاروبار پر منڈلانے لگا بحران، سی ٹی آئی نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر رام لیلا میدان کی ریلی ملتوی کرنے کی اپیل
سی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تہواروں کے اس اہم کاروباری موسم میں ریلی کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں تبدیلی، سڑکوں پر پولیس کی ناکہ بندی اور دیگر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے دہلی کا تقریباً 10,000 کروڑ روپے کا کاروبار متاثر ہو سکتا ہے۔





