PM Modi to visit Canada: وزیر اعظم مودی 11 اور 12 دسمبر کو جائیں گے کینیڈا ، دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی تیاری
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان تبادلوں کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔انیتا آنند نے ایکس پر لکھا، ’’کینیڈا اور ہندوستان کے پاس مل کر زیادہ خوشحال مستقبل بنانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔‘‘
Ladakh Receives a Gift Worth 3,350 Crore: لداخ کو 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات، نئی نسل پر حکومت کی خصوصی توجہ: وزیر اعظم مودی
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں نے آئس ہاکی، سرمائی کھیلوں اور کوہ پیمائی جیسے شعبوں میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں نئی کھیل پالیسی کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوانوں کو بہتر تربیت اور جدید سہولتیں فراہم ہوں، تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئی کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے گئے اندازے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق، آپریشن کے دوران بافتوں کی جانچ سے پھیپھڑے کے ایڈینوکارسینوما کی تشخیص کی تصدیق ہوئی، جس کا شبہ آپریشن سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کے دوران ظاہر کیا گیا تھا۔سرجری کی قیادت پروفیسر مارگریٹورا نے کی۔ ان کی ٹیم میں پروفیسر ایلیسا میسی، ڈاکٹر ماریا ٹریسا کونگڈو اور ڈاکٹر لیونارڈو پیٹراکا شیاوارلا شامل تھے۔
Prime Minister Narendra Modi: آج ٹیکنالوجی، ڈیٹا، علم اور جدت طاقت کے نئے ذرائع، دوسروں کو بااختیار بنانا نئے دور کی سب سے بڑی قوت- وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے کے طریقوں کو بدل رہی ہے۔ بڑھتی عمر سے متعلق چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں۔ اعتماد دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کئی بین الاقوامی گروپ موجود ہیں، لیکن بھارت نے انٹرنیشنل سولر الائنس، بگ کیٹ الائنس، بایو فیول الائنس، مشن لائف اور آئی ایم ای سی جیسے اقدامات کیے ہیں، جو سبھی کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور منتروں کا جاپ بھی کیا جاتا ہے۔ مذہبی روایت کے مطابق، اس دن سفید رنگ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جو امن اور پاکیزگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر ماں برہمچارنی کو شکر یا مصری کا بھوگ لگانے کی روایت بھی ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے اور سماج کے پسماندہ طبقات تک پہنچنے کے لیے بھی کافی سرگرم رہتے تھے۔
Prime Minister Narendra Modi: خدمت کا جذبہ دنیا کی سب سے بڑی نیکی ہے: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا ایک شلوک کیا شیئر
وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب سے لیا گیا ہے۔ اس میں بے لوث خدمت، فرض شناسی اور نیک کردار کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ شلوک کا پیغام ہے کہ جب کوئی حکمراں یا عام انسان بغیر کسی ذاتی مفاد کے مسلسل عوامی فلاح اور خدمت کے کاموں میں مصروف رہتا ہے تو اسے معاشرے میں عزت، احترام اور دیرپا شہرت حاصل ہوتی ہے۔اس شلوک کا مفہوم ہے،
Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما کو ان کی یوم پیدائش پر صد سلام۔ بھارت ماتا کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی۔
Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے فلائی دبئی کے زخمی کیپٹن اسمت مچھارسے کی بات، بہادری کو سراہا
تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت مچھار کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے بعد بہتر علاج کے لیے انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیا گیا۔تازہ اطلاعات کے مطابق وہاں ان کا علاج جاری ہے اور بھارتی حکام ان کے اہل خانہ کے رابطے میں ہیں۔
PM Modi Subhashitam: جہاں یہ 6 خوبیاں ہوتی ہیں، وہاں دیو بھی ساتھ دیتے ہیں، پی ایم مودی نے شیئر کیا خاص سنسکرت شلوک
وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ روایتی سنسکرت سبھاشیت لوگوں کو عمل اور خود اعتمادی کا پیغام دیتا ہے۔ اس کا بنیادی مفہوم یہی ہے کہ اگر انسان پوری محنت، سمجھ داری اور حوصلے کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف بڑھے تو حالات بھی اس کے حق میں بن سکتے ہیں۔یعنی کامیابی کی شروعات اپنی کوشش سے ہوتی ہے۔ قسمت یا خدائی مدد کی امید کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ انسان اپنی طرف سے محنت اور ذمہ داری پوری کرے۔





