Bharat Express DD Free Dish

Prime Minister Narendra Modi

وزیر اعظم مودی نے اس سُبھاشیت کے ساتھ ایک مؤثر اور جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں طوفانی لہروں کے درمیان ایک شخص کی جدوجہد اور اس کے بعد طلوعِ آفتاب کے ذریعے نئی امید اور روشن مستقبل کی علامت پیش کی گئی ہے۔ویڈیو میں اس سنسکرت شلوک کا ہندی اور انگریزی ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے،

وزیر اعظم نریندر مودی نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے بھی آگاہ کریں اور اپنے تعلیمی اداروں میں منشیات مخالف تحریک چلائیں۔

رام کرشن آشرم، اوول گراؤنڈ، میسورو ایئرپورٹ اور وزیر اعظم کے پورے روٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ وی وی آئی پی نقل و حرکت کو بلا رکاوٹ یقینی بنانے کے لیے شہر کی 12 اہم سڑکوں پر عارضی طور پر ٹریفک بند رکھا گیا، جبکہ متعدد مقامات پر آمد و رفت پر پابندیاں بھی نافذ کی گئیں۔

وزیر اعظم مودی  نے یاد دلایا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے دوران آندھرا پردیش کی تیز رفتار ترقی کے لیے ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کے حق میں عوام سے مینڈیٹ طلب کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہو رہا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے تقریباً 18 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح،

وزیر اعظم وشاکھاپٹنم میں اے ایس آئی پی سیمی کنڈکٹر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ آندھرا پردیش کا پہلا سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ مرکز ہوگا، جسے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اس شلوک کے ہر پہلو کی تفصیل سے وضاحت بھی کی۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک حقیقی گرو صرف تعلیم دینے والا نہیں ہوتا بلکہ وہ شاگرد کے کردار، سوچ اور شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہی مضبوط کردار آگے چل کر قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی کی بنیاد بنتا ہے۔وزیر اعظم مودی  کا کہنا تھا کہ بھارت کی قدیم علمی روایت آج بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی صدیوں پہلے تھی۔ اس روایت نے دنیا کو علم، اخلاق اور روحانی اقدار کا پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا، "گزشتہ رات آپ سب سے رابطہ کرنے کا موقع ملا۔ میں نے جو ویڈیو شیئر کیا تھا، اس پر آپ نے جس طرح مثبت تجاویز اور محبت کا اظہار کیا، اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی محبت اور اعتماد آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہے گی اور ہمارا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔"

وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اجیت پوار کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کر رہا ہوں۔ سماج کی خدمت اور مہاراشٹر کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ ستائش تھا۔ معاشرے کے تمام طبقات میں انہیں بے حد احترام حاصل تھا۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ‘ پہل مقامی دستکاری کو بازار تک رسائی دلانے، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بھارت کی عالمی مسابقت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پالیسیوں میں استحکام، سماجی ہم آہنگی اور قدیم تہذیبی اقدار کے ساتھ جدید ترقی کا امتزاج ہی بھارت کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بھارت اپنی ثقافتی وراثت اور اخلاقی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر ایک باوقار اور بااثر ملک کے طور پر آگے بڑھتا رہے گا۔