Bharat Express

Anantnag Encounter: ’شاید نہ بچوں، بیٹے کا خیال رکھنا‘، زخمی ہونے کے بعد ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ نے اپنی اہلیہ کو کیا تھا ویڈیو کا

Anantnag Encounter: دہشت گردوں کے ساتھ انکاونٹر میں ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ زخمی ہوگئے تھے۔ آخر میں ملک کی خدمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے دی۔ ان کے والد پولیس میں آئی جی رہے ہیں۔ 

دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ شہید ہوگئے ہیں۔

DSP Humayun Bhat Killed In Anantnag Encounter: جموں وکشمیرمیں اننت ناگ ضلع کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ شہید ہوگئے۔ انکاونٹرکے دوران انہیں گولی لگ گئی تھی۔ گولی لگتے ہی ڈی ایس پی ہمایوں نے اپنی بیوی فاطمہ کوویڈیو کال کیا تھا۔ اپنی بیوی کو ویڈیو کال کے دوران انہوں نے کہا تھا ”شاید نہ بچوں۔ بیٹے کا خیال رکھنا’۔ یہ چند الفاظ ہی ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کے آخری الفاظ تھے۔

نہیں لگتا کہ میں بچ پاوں گا

جب وہ اننت ناگ کے گڈول کوکیرناگ میں بدھ کی صبح دہشت گردوں کی گولی سے زخمی ہوئے، ٹھیک اسی وقت انہوں نے اپنی اہلیہ فاطمہ کو ویڈیو کال کرکے اپنے حالات بیان کئے۔ انہوں نے کہا تھا، ”مجھے گولی لگی ہے، نہیں لگتا کہ میں بچ پاوں گا۔ ہمارے بیٹے کا خیال رکھنا۔”’

ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔ ان کی اہلیہ فاطمہ کی ماں (ساس) سید نصرت نے بتایا کہ ہمایوں جہاں زخمی پڑے تھے، وہ لوکیشن ٹریس کرنے میں ہیلی کاپٹرکو دیرلگ گئی۔ انہیں جائے حادثہ سے کسی طرح لاکرسیدھے سری نگرکے فوجی اسپتال میں لایا گیا، جہاں فاطمہ اور29 دن کے بیٹے کو دیکھنے کے بعد ہمایوں نے دم توڑدیا۔ 27 ستمبر کو ہمایوں-فاطمہ کی شادی کا ایک سال ہونے والا تھا۔ فاطمہ تو صدمے میں ہیں۔ ان کے والد غلام حسن جموں وکشمیرپولیس میں آئی جی رہے ہیں۔

بیٹے کی لاش کے پاس خاموش کھڑے رہے غلام حسن بھٹ

شہید افسر بیٹے کے جسد خاکی پر گلہائے خراج عقیدت پیش کرتے وقت بہادرپولیس افسرکی ہمت اورصبر ہندوستانی پولیس کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ کمزور جسم والے ریٹائرڈ آئی جی پی غلام حسن بھٹ سری نگر میں ضلع پولیس لائن میں اپنے بیٹے ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کی جسد خاکی کے پاس خاموش کھڑے رہے۔ اے ڈی جی پی جاوید مجتبیٰ گیلانی کے ساتھ غلام حسن بھٹ نے ترنگے میں لپٹے اپنے شہید بیٹے کی جسد خاکی پر خراج عقیدت پیش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری ارون مہتا، ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور جموں وکشمیر پولیس کے دیگر سبھی سینئرافسرشہید افسرکوآخری سلامی دینے کے لئے ان کے والد کے پیچھے کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

دہشت گردوں کے خلاف ایسے شروع ہوئی تھی مہم

افسران نے بتایا کہ گارول علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مہم منگل کی شام شروع ہوئی تھی، لیکن رات میں اسے روک دیا گیا تھا۔ افسران نے بتایا کہ ایک ٹھکانے پر دہشت گردوں کو دیکھے جانے کی اطلاع کے بعد آج صبح پھران کی (دہشت گردوں) تلاش شروع کی گئی۔ اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کرنل من پریت سنگھ نے دہشت گردوں پرحملہ بولا۔ حالانکہ دہشت گردوں کی گولی باری میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگئے۔ 12ویں سکھ لائٹ انفینٹری (ایل آئی) کے کرنل من پریت سنگھ کوفوج میڈل سے بھی سرفرازکیا گیا تھا۔ دھونیک 15ویں سکھ ایل آئی سے تھے۔ افسران نے بتایا کہ دھونیک اورہمایوں بھٹ کو بھی گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید طورپرزخمی ہوگئے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک دن پہلے ہی جموں علاقے کے راجوری میں ایک تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا جبکہ فوج کی 6 سالہ مادا لیبرا ڈوربھی اپنے’ہینڈلر‘ کو بچانے کے دوران جان گنوا بیٹھی تھی۔

  بھارت ایکسپریس۔