Bharat Express

Jammu and Kashmir

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادواپنی پارٹی کوقومی پارٹی کا درجہ دلانے کے لئے جموں وکشمیرمیں بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی جموں وکشمیرکی 7 مسلم اکثریتی سیٹوں پر اپنے امیدواراتار سکتی ہے۔

عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ 35 سال تک جماعت اسلامی ایک مخصوص سیاسی نظریے کی پیروی کرتی رہی جو اب بدل چکی ہے۔ اچھا ہے ہم چاہتے تھے کہ جماعت پر پابندی ختم ہو اور وہ اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

جموں و کشمیر کے بارے میں پی ایم مودی کے نقطہ نظر کی بنیادوں میں سے ایک ان کا ترقی اور امن کا ایجنڈا رہا ہے۔اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی خطے کے لیے ایک تاریخی موڑ ثابت ہوا ہے۔

جج نے یہ بھی کہا کہ ملزم پر پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور مذکورہ جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا سات سال ہے۔ وہ اس معاملے میں 26 جولائی 2017 سے مسلسل حراست میں ہے۔ اس کے بعد سات سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے مطابق وہ اس کیس میں رہا ہونے کے حقدار ہیں۔

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ گاندربل سے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔

کانگریس نے اننت ناگ ضلع کی ڈورو اسمبلی سیٹ سے غلام احمد میر کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سعید کو اننت ناگ اسمبلی سیٹ سے اور وقار رسول وانی کو رامبن ضلع کی بانہال اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی ایس پی کوسال 1996 کے الیکشن میں جموں وکشمیرمیں چار سیٹوں پراور2002 میں ایک سیٹ پرکامیابی حاصل ہوئی تھی۔

جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن ستمبر-اکتوبرمیں ہونے والے ہیں۔ الیکشن تین مرحلے میں کرائے جائیں گے اورنتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

رویندر رینا کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے آئے ناراض کارکن پوچھا کہ کیا بی جے پی کے لیے کوئی محنتی کارکن نہیں ہے۔ کس کے بھروسے پر کشتواڑ سیٹ چھوڑی، سیٹ ہارنے پر ذمہ دار کون ہوگا؟

غلام نبی آزاد کی پارٹی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی نے اتوار کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 13 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔