Bharat Express DD Free Dish

Jammu Kashmir Assembly Election: نیشنل کانفرنس نے جاری کی 32 امیدواروں کی فہرست، عمرعبداللہ کو اس سیٹ سے بنایا گیا امیدوار

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ گاندربل سے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ۔ (فائل فوٹو)

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے لئے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ گاندربل سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اس الیکشن میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا الائنس ہوا ہے۔ نیشنل کانفرنس 51 اور کانگریس 32 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ وہیں، 6 سیٹوں پر ان کا دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ یعنی ان سیٹوں پردونوں ہی پارٹیاں اپنے امیدواراتاریں گی۔

گاندربل کو نیشنل کانفرنس کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے، کیونکہ اس سیٹ سے عبداللہ فیملی کی تین نسلوں نے جیت درج کی ہے۔ 1977 میں نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ یہاں سے جیتے تھے۔ 1983، 1987 اور 1996 میں ان کے بیٹے فاروق عبداللہ اور2008 میں عمرعبداللہ نے یہاں سے جیت درج کی۔ 2014 میں نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پرہی شیخ اشفاق جبارنے گاندربل سے سیٹ جیتی تھی۔ اس سے پہلے وہ کانگریس کے ٹکٹ پراسی سیٹ سے ہارچکے ہیں۔

کانگریس کے ساتھ لڑ رہی ہے الیکشن

تقریباً 5 سال بد ہو رہے جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن میں نیشنل کانفرنس کانگریس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑرہی ہے۔ سیٹوں کی تقسیم پرتبادلہ خیال کے لئے کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی خود سری نگرپہنچے تھے۔ اس الیکشن میں نیشنل کانفرنس کو 50 اور کانگریس کو 32 سیٹیں دی گئی ہیں۔ جبکہ ایک سیٹ سی پی آئی (ایم) اور ایک سیٹ پینتھرس پارٹی کو دی گئی ہے۔ ساتھ ہی دونوں پارٹیاں 6 سیٹوں پردوستانہ مقابلہ کریں گی۔ یعنی دونوں پارٹیاں امیدوار اتاریں گی۔ نیشنل کانفرنس نے آج اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 32 امیدواروں کے نام ہیں۔

بھارت ایکسپریس–



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read