BSF foils Pakistani smugglers plot in RS Pura: جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ میں بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلروں کی سازش کو کیا ناکام، 5.3 کلو منشیات برآمد
جموں کے آر ایس پورہ اور کٹھوعہ سیکٹر میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ بی ایس ایف مسلسل اس طرح کی تمام کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے اور سرحدی علاقوں میں سخت نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ فورس ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور منشیات اسمگلنگ جیسے خطرات سے نمٹنے کے اپنے مشن پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔
Atal Setu Colored Lights Stolen Despite Police Security : بسوہلی اٹل سیتو کی خوبصورتی کو پہنچا نقصان، پولیس کی نگرانی کے باوجود پل پر لگی رنگ برنگی لائٹیں ہوئیں چوری، سیاح مایوس
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بسوہلی اٹل سیتو پر پولیس سیکورٹی کے باوجود رنگ برنگی لائٹیں چوری ہوگئیں جس سے سیاح مایوس ہوگئے ہیں۔ یہ پل اپنی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے لیکن چوری کی وارداتوں نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Sarangi slams Pak at IPU Assembly: جنیوا میں سارنگی کا پاکستان پر حملہ، کہا جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا
ایشیا پیسفک ممالک کے گروپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی سارنگی نے کہا کہ پاکستان اپنے دائرہ اختیار سے باہر مسائل اٹھا کر اس بین الاقوامی فورم کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ سارنگی نے کہا،’’میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر صادق سردار ایاز کے آئی پی یو کے اس 151ویں اجلاس میں دیے گئے بیان کے سلسلے میں اپنے جواب کا حق استعمال کر رہی ہوں۔
Centre Orders Judicial Probe Into Leh Police Firing : مرکز نے لیہہ پولیس فائرنگ کی عدالتی انکوائری کا دیاحکم، کے ڈی اے نے سونم وانگچک سمیت گرفتار افراد کی رہائی کا کیا مطالبہ
وزارت داخلہ نے لیہہ شہر میں 24 ستمبر کو ہوئی پولیس کارروائی کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں چار شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس کو لے کر وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
BJP Announces Candidates For By Election : بہار اسمبلی انتخابات کی پہلی لسٹ جاری ہونے کے بعد بی جے پی نے ضمنی اسمبلی انتخابات کے لیے جاری کی امیدواروں کی لسٹ
بہار اسمبلی انتخابات کی پہلی لسٹ جاری کرنے کے فوراً بعد، بی جے پی نے اب ملک کے چار ریاستوں (جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ) میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں پانچ سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں جموں و کشمیر کی بڈگام، نگروٹا، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، اڈیشہ کی نواپاڈا اور تلنگانہ کی جوبلی ہلز شامل ہیں۔
Election Commission of India: جھارکھنڈ، میزورم اورجموں و کشمیرمیں ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان تینوں ضمنی انتخابات کا انتخابی عمل "قانون نمائندگی عوام 1951" کے تحت ہوگا۔ تمام انتخابات قانونی ضابطوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق منصفانہ، شفاف اور وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔
Jammu Kashmir rajya sabha election 2025: جموں و کشمیر راجیہ سبھا انتخابات میں بڑھیں سیاسی سرگرمیاں، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان سخت مقابلہ
جموں و کشمیر کی چار راجیہ سبھا نشستوں پر 24 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی اور نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد کے درمیان ان نشستوں کو لے کر مقابلہ کافی سخت ہوتا جا رہا ہے۔جانیں مکمل سیاسی صورتحال
Pakistan fumes over India-Afghan statement: افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی کے دہشت گردی بیان پر شہباز شریف نے کیا برہمی کا اظہار
افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی نے 10 اکتوبر کو بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی جس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔
Hydroelectric Project : ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے ماحولیاتی منظوری کی سفارش: جموں و کشمیر میں ترقی کا ایک نیا باب شروع
مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر مجوزہ 1,856 میگاواٹ ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے ماحولیاتی منظوری کی سفارش کی ہے۔ اس منصوبے کو تزویراتی طور پر اہم سمجھا جاتا ہے، جو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بحال ہوا ہے۔
سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہوئی جمعیۃ علماء، مولانا ارشد مدنی نے مذہب سے متعلق کہی یہ بڑی بات
مولانا ارشد مدنی کے حکم پرآج جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کی صوبائی یونٹ کے مختلف اضلاع سے جمعیۃ علماء کے کارکنان نے پنجاب میں آئے سیلاب اوراس سے ہوئے نقصانات والے علاقوں میں سب سے زیادہ جانی اورمالی نقصان ہونے والے علاقہ کا دورہ کیا۔





