Bharat Express DD Free Dish

Israel-Palestine War

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہئے۔ ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پرہے اور مملکت غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

برازیل کی طرف سے تیار کردہ متن پر ووٹنگ گذشتہ دو دنوں میں دو بار تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ امریکہ ایجنٹ کے طور پر غزہ تک امدادی رسائی کی کوشش کرتا ہے۔ واشنگٹن روایتی طور پر اپنے اتحادی اسرائیل کو سلامتی کونسل کی کسی بھی کارروائی سے بچاتا ہے۔اور اس بار بھی اس نے یہی کیا  اور کارروائی سے بچا لیا۔

گذشتہ ہفتے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد لبنان کے اندر موجود فلسطینی گروہوں کی طرف سے راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد سرحد پار سے گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تھی۔

جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اورانسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اوربنیادی انسانی اقدارکی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اوراسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ملّی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطین خصوصاً غزہ کی صورت حال پر ہم سخت تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اورخواتین کی مسلسل ہلاکت، غذا، پانی، ادویات اوربجلی کی سپلائی کا انقطاع اورشہری علاقوں پرمسلسل بمباری اورغزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مصر،اردن، ترکیہ، ایران ،عراق اور عرب ممالک کے رہنماوں کی طرف سے تعزیتی بیانات کی بات کرنا فی الحال اپنے الفاظ اور وقت کے ساتھ زیادتی ہے چونکہ فی الحال ان تمام نام نہاد بغیر دانت کے شیروں کو گہری نیند میں سونے کیلئے مناسب وقت ملا ہے اس لئے انہیں جگانا یا ان کا ذکر کرنا غیرضروری معلوم پڑتا ہے۔

ایران کی آبادی تقریباً 8.67 کروڑ ہے۔ جب کہ اسرائیل کی آبادی صرف 89.14 لاکھ ہے۔ اس کا اثر فوجیوں کی تعداد پر بھی نظر آتا ہے۔

غزہ کی پٹی میں 3500 افراد ہلاک اور 12000 زخمی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے حماس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے العہلی عرب اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔

کچھ متاثرین پہلے ہی اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہات اور اپنے گھر خالی کرنے کی کالوں کے بعد پناہ حاصل کرنے کے لیے ہسپتال اور اس کے گردونواح میں آئے تھے۔ تاہم اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ہسپتال میں کیا ہوا اس کے بارے میں "تمام تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں"۔

حماس اسرائیل کی جنگ اپنا دائرہ بڑھاتے چلی جارہی ہے اب نہ صرف اسرائیل غزہ پٹی پر اندھا دھند زمینی  وفضائی حملے کررہا ہے بلکہ لبنان پر بھی حملے تیز کرچکا ہے ۔ لبنان میں  اسرائیل کی طرف سے میزائل حملے ہونے اور کچھ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے اس بیچ کل امریکی صدر بائیڈن اسرائیل اور اردن کا دورہ کرنے والے ہیں۔