Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل نے غزہ میں جاری کی وارننگ، 24 گھنٹے کے اندر 11 لاکھ لوگوں کو علاقہ خالی کر دینے کا الٹی میٹم

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کے حکم میں کہا گیا ہے کہ شہری غزہ میں تب تک واپس نہیں لوٹ پائیں گے جب تک علاقے کو خالی کردینے کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور، بھارت نے کی حمایت

Israel-Palestine War Latest Update: اسرائیل-فلسطین کے درمیان گزشتہ سات دنوں سے چل رہے جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس درمیان اسرائیل نے فلسطینی عوام کو سخت الٹی میٹم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے غزہ میں رہنے والے تقریباً 11 لاکھ افراد کو 24 گھنٹے کے اندرعلاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کانرکس نے جمعہ کے روز صبح ایکس (ٹوئٹر) پر غزہ میں شہریوں کو بھیجا گیا پیغام شیئرکیا ہے۔ جوناتھن  کانرکس نے کہا کہ آئی ڈی ایف اپنی سیکورٹی کے لئے غزہ شہرسے سبھی شہریوں کو ان کے گھروں سے جنوب کی طرف نکلنے اور وادی غزہ، غزہ ندی کے جنوبی علاقوں میں جانے کی اپیل کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو ندی کے جنوب میں جانے کے لئے کہنے سے سبھی کے لئے احکامات واضح ہوجاتے ہیں۔ بھلے ہی ان کے پاس کوئی نقشہ ہو یا نہ ہو۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کانرکس نے مزید کہا کہ یہ حکم سیکورٹی اور دفاع کے پیش نظر ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ شہری غزہ شہر میں تب تک واپس نہیں لوٹ پائیں گے جب تک کہ علاقہ کو خالی کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو حفاظتی باڑکے علاقے میں نہیں جانا چاہئے۔ بعد میں غزہ پٹی کے اندرفلسطینیوں کے جنوب کی طرف بڑھتے ہوئے تصاویرسامنے آئیں۔

بھارت ایکسپریس۔