Bharat Express

Brazil’s Lula appeals for Gaza ‘Humanitarian Corridor’: برازیل کے صدر لولا نے اسرائیلی صدر کے ساتھ فون پر غزہ کے لیے ’انسانی ہمدردی کی راہداری‘ کی اپیل کی

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اب 423,000 سے زیادہ لوگ غزہ میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام “بریکنگ پوائنٹ” پر پہنچ گیا ہے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے بہت کم وقت ہے۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے فون پر بات چیت میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ کے لوگوں کو مصر بحفاظت جانے کی اجازت مل جائے۔ لولا نے سوشل میڈیا پر اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ‘‘میں نے صدر سے تمام ممکنہ اقدامات کے لیے کہا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اسپتالوں میں پانی، بجلی اور ادویات کی کوئی کمی نہ ہو۔’’

 

بتا دیں کہ برازیل، جس کے پاس اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت ہے، نے جمعے کے روز کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان اہم پیش رفت کا فوری جائزہ

اسرائیل نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ تمام فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر شمالی غزہ خالی کرنا ہو گا – تقریباً 1.1 ملین افراد کی جبری نقل مکانی

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے کو اپنی آبادی سے خالی کرنے کے منصوبے کے “تباہ کن انسانی نتائج” ہوں گے۔

اسرائیل نے کہا کہ آنے والے دنوں میں غزہ شہر میں اہم فوجی کارروائیاں ہوں گی اور رہائشیوں کو جنوب کی طرف جانا چاہیے اور وہ اپنے گھروں کو صرف اسی صورت میں واپس آسکتے ہیں جب اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایسا کرنے کی اجازت ہو۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر غزہ پر اسرائیل کا حملہ جاری رہا تو جنگ “دوسرے محاذوں” پر بھی کھل سکتی ہے – جس کا بظاہر لبنانی گروپ حزب اللہ کی طرف اشارہ ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو غزہ شہر سے نکل جانے کے لیے کہا، اگلے دنوں میں فوجی کارروائی کا دیا انتباہ

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اب 423,000 سے زیادہ لوگ غزہ میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام “بریکنگ پوائنٹ” پر پہنچ گیا ہے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے بہت کم وقت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read