Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کی وارننگ کے بعد جان بچانے کے لئے فلسطینی عوام غزہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل-فلسطین کے درمیان گزشتہ سات دنوں سے چل رہے جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس درمیان اسرائیل نے فلسطینی عوام کو سخت الٹی میٹم دیا ہے۔ 

غزہ کی پٹی پر حماس کا کنٹرول ختم- اسرائیلی وزیر دفاع نے کیا دعویٰ

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کے ذریعہ غزہ میں چھپے حماس کے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی وارننگ اورحملوں کے درمیان غزہ سے لوگ بھاگ رہے ہیں۔ لوگوں کے گاڑیوں پرسامان لادکر بھاگنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اسرائیل-فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کو 24 گھنٹے کے اندر وہاں سے دوسرے مقامات پر جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ اس کے بعد سے لوگ جان بچانے کے لئے غزہ کو چھوڑ کردوسرے مقامات پر جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ پٹی پر پرچے بھی گرائے گئے ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں گرائے گئے پرچے میں لکھا ہوا ہے، ’’24 گھنٹے میں غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام وہاں سے دوسری جگہ شفٹ ہوجائیں۔ وہاں رہنے والے لوگ ان کے دشمن نہیں ہیں، وہ صرف حماس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔’’ اسرائیل کی اس وارننگ کے بعد غزہ کے لوگ مجبوراً اپنا گھربار چھوڑ کر دوسری جگہ جا رہے ہیں۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کی وارننگ کے برخلاف حماس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ چھوڑ کر نہ جائیں، جہاں وہیں، وہیں بنے رہیں۔ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

صحافی نے شیئر کیا ویڈیو

ایک صحافی نے سوشل میڈیا پرغزہ کے شہریوں کو کئی کاروں میں اپنا سامان لے جاتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا ہے۔ لوگ کار کے روف پر کپڑے اور سامان باندھ کر لے جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹر) پرفلسطینی معاملوں کے ایک رپورٹرنے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شمالی غزہ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔

اسرائیل کی تین لاکھ ریزرو فورس تیار

خبروں کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس پرحملہ کرنے کے لئے اسرائیل نے تین لاکھ ریزرو فورس اور ٹینکوں کو غزہ پرحملے کے لئے تیار کیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں گھس کرحماس کو تباہ کرنے اورمکمل خاتمہ کرنے کی بات کہی ہے۔ اسرائیل جلد ہی زمینی حملے بھی شروع کرنے کی بات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Israel-Palestine Conflict: اسرائیل نے غزہ میں جاری کی وارننگ، 24 گھنٹے کے اندر 11 لاکھ لوگوں کو علاقہ خالی کر دینے کا الٹی میٹم

اسرائیل فوج کے ترجمان نے کیا یہ دعویٰ

اسرائیلی فوج کے ترجمان کانرکس نے مزید کہا کہ یہ حکم سیکورٹی اور دفاع کے پیش نظر ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ شہری غزہ شہر میں تب تک واپس نہیں لوٹ پائیں گے جب تک کہ علاقہ کو خالی کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو حفاظتی باڑکے علاقے میں نہیں جانا چاہئے۔ بعد میں غزہ پٹی کے اندرفلسطینیوں کے جنوب کی طرف بڑھتے ہوئے تصاویرسامنے آئیں۔

بھارت ایکسپریس۔