Bharat Express

Israel-Palestine War

 برٹش نیوز نیٹ ورک نے کہا کہ یہ پریشان کرنے والا حادثہ ہے۔ کہا گیا کہ حادثہ جمعرات کی رات اس وقت ہوا، جب تین صحافیوں کی ٹیم ایک کار سے اپنے ہوٹل کی طرف جارہی تھی۔ دعویٰ کیا گیا کہ کار پرپریس لکھا تھا، اس کے باوجود کار کو روکا گیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں سے سینکڑوں شدید زخمی مریضوں کا انخلا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس میں ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں روس نے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ جانکاری کے مطابق، روس نے امن کی تجویزکا مسودہ پیش کیا ہے۔ حماس نے روس کی جنگ بندی کی پیشکش کا احترام کیا ہے۔

روسی صدر یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ملک سے باہر گئے ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس کا علم ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فورسزپر طبی اور ایمبولینس کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ فلسطینی وزارت کے مطابق جمعہ کو کئے  گئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 طبی مراکز کو نقصان پہنچا اور 23 ایمبولینسیں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیل اور فلسطین دونوں کے ساتھ ہندوستان کے خوشگوار تعلقات کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان میں فلسطینی سفیر عدنان ابو الہیجہ نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو اسرائیل اور فلسطین دونوں کا ہی دوست ہے۔

Israel-Palestine War: اسرائیل مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ حماس نے ان کے 150 لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔ اسی درمیان حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 13 اسرائیلی اور غیرملکی یرغمال افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل-فلسطین کے درمیان گزشتہ سات دنوں سے چل رہے جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس درمیان اسرائیل نے فلسطینی عوام کو سخت الٹی میٹم دیا ہے۔ 

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کے حکم میں کہا گیا ہے کہ شہری غزہ میں تب تک واپس نہیں لوٹ پائیں گے جب تک علاقے کو خالی کردینے کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

فلسطینی وزیر صحت مائی الکائلہ نے ممالک اور انسانی حقوق کے گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں طبی اور ہنگامی امداد کے فوری داخلے میں مدد کریں۔