Israel-Hamas ready to end conflicts: غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی روڈ میپ تیار،اسرائیل نے بھاری من سے کیا منظور، تین مرحلے میں ہوگا جنگ کا مستقل خاتمہ
غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پرمشرق وسطیٰ میں امید کی ایک نئی کرن کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اوران کے حواریوں کے اس پر بیانات حوصلہ افزا نہیں۔
Hamas’s position on ceasefire deal: حماس نے اسرائیل کے ساتھ مکمل معاہدے کیلئے رکھی صرف ایک شرط،کیا نتن یاہو کی حکومت کو شرط ہوگی منظور؟
حماس کا تازہ ترین بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح پر فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسے یہ کارروائی روک دینے کا حکم دیا ہے۔
Gaza-Israel War: لندن میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کے دوران 3 پولیس اہلکار زخمی، 40 گرفتار
پولیس نے بتایا کہ بھیڑ میں شامل کچھ لوگوں نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے پولیس کو انہیں ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اس دوران ہجوم ویسٹ منسٹر اسٹیشن کے باہر برج اسٹریٹ پر پہنچ گیا، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لینے کے لیے گروپ کو گھیرے میں لے لیا۔
Justice Dalveer Bhandari: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فیصلہ دینے والا ہندوستانی جج کون ہے،جانئے
جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ الزام لگایا گیا کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے۔ آئی سی جے نے اسرائیل کے خلاف 13-2 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایسے اقدامات کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔
ICJ orders Israel to halt its Rafah military offensive: فلسطین کے حق میں عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ، اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا دیا حکم
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم عدالت کے فیصلے کو ناکافی بھی قرار دیا ہے۔حماس نے زور دیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ بھر میں جاری کارروائیوں کو روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
U.S. to send $1 billion in military aid to Israel: فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے امریکہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کا بل منظور کیا
ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فراہمی کے پیکیج میں ٹینکوں کے گولے، مارٹر اور ٹیکٹیکل بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی شامل ہیں۔غزہ میں حماس کے خلاف سات ماہ سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کی فوجی حمایت پر امریکہ کو تنقید کا سامنا رہا ہے۔
Israel-Hamas Conflict: اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ پر پابندی عائد کرنا جمہوریت، انصاف اور آزادی صحافت کی توہین ہے: پروفیسر اعجاز احمد اسلم
الجزیرہ پر یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب ’ہیگ‘ میں ’انٹرنیشنل کرمنل کورٹ‘ وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام کے خلاف جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کرنے کے سبب گرفتاری کے وارنٹ پر غورکررہا ہے
Israel-Palestine War: کولمبیا کے بعد ہندوستان نے اسرائیل کو دیا بڑا جھٹکا، اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان
ہندوستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے 2 ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ برسوں سے ہندوستان کا یہی موقف رہا ہے۔
Israel Palestine War: ہندوستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کو دیادھچکا، فلسطین کی کھل کر کی حمایت
اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہا کہ ہندوستان دو ریاستی حل کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے، جہاں فلسطین کے لوگ محفوظ سرحدوں کے اندر ایک آزاد ملک میں رہ سکیں گے۔
Hamas releases new video of hostages: حماس نے یرغمالیوں کی نئی ویڈیو کردی جاری،یرغمالی جنگ بند کرنے کی لگارہے ہیں گہار، خطرے میں پڑگئی نتن یاہو کی سرکار
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے۔ یرغمالیوں کی شناخت 64 سالہ کیتھ سیگل اور 47 سالہ عمری میران کے نام سے ہوئی ہے۔ ویڈیو میں یرغمالی اپنے اہل خانہ کو یاد کرتے ہوئے کافی جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ دونوں یرغمالی اپنی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسرائیلی حملے کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔