Bharat Express

Blinken headed for Middle East: غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکہ سرگرم،سلامتی کونسل سے حمایت کی اپیل،مشرق وسطیٰ کے دورے پر امریکی وزیرخارجہ

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور غزہ تنازع میں جنگ بندی کی نئی تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ واشنگٹن کے اعلیٰ عہدیدار اردن اور قطر جانے سے پہلے  آج  مصر اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وہ اس خطے کا آٹھواں دورہ شروع کر رہے ہیں۔

آج سوموار کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرنے والی ہے، لیکن سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت جنوبی کوریا کے پاس ہے جس نے قرارداد پر رائے شماری کی تصدیق نہیں کی ہے۔امریکہ نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کرنے کو کہا ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں مجوزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے “بلا تاخیر” اقدامات کریں۔ تاہم امریکہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری کب ہوگی؟

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ”آج امریکہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی مسودہ قرارداد پررائے شماری کرائے اور پچھلے ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کی حمایت کرے”۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہو جائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا۔جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کی دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں، حماس مان جائے تو اسرائیل بھی ہاں کہہ دے گا۔

وہیں دوسری طرف امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور غزہ تنازع میں جنگ بندی کی نئی تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ واشنگٹن کے اعلیٰ عہدیدار اردن اور قطر جانے سے پہلے  آج  مصر اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وہ اس خطے کا آٹھواں دورہ شروع کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن 10 دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کیے گئے تیسرے جنگ بندی کے معاہدے کے تازہ ترین مسودے کے لیے حمایت حاصل کریں گے۔تاہم، اسرائیل اور حماس میں سے کسی نے بھی اس منصوبے کی مکمل توثیق نہیں کی ہے، اور غزہ میں تاحال کارروائیں جاری ہیں جہاں اتوار اور پیر کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ پٹی پر رات بھر فضائی حملے کیے گئے۔اسرائیل کے دورے سے قبل انٹونی بلنکن قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read